The Dawn News - Sport - Cricket

جوروٹ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر
انگلینڈ نے الیسٹر کک کے استعفیٰ کے بعد تجربہ کار بلےباز جو روٹ کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔

الیسٹر کک نے 4 سالوں میں ریکارڈ 59 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی قیادت کرنے کےبعد گزشتہ ہفتے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

جوروٹ نے کپتان مقرر کیے جانے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ 'انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ملنا ایک بڑا اعزاز ہے، میرے لیے عزت کی بات ہے اور میں بہت پرجوش ہوں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارے پاس کھلاڑیوں کا ایک بہت اچھا گروہ ہے اور میں الیسٹر کک کی جانب سے حاصل کی گئی کامیابیوں کے تحت ان کی قیادت کرنے کے لیے پرعزم ہوں'۔

جوروٹ کے لیے بطور کپتان پہلا امتحان رواں سال جولائی میں جنوبی افریقہ کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ہوگا۔

انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز سے تین میچوں کی سیریز کھیلے گی اور پھر آسٹریلیا سے ایشز مقابلے شروع ہوں گے۔

انگلینڈ نے بین اسٹوکس کو جوروٹ کا نائب مقرر کیا ہے۔

26 سالہ جوروٹ نے دسمبر 2012 میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور 2015 میں انھیں نائب کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

روٹ اب تک 53 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، 27 نصف سنچریوں اور 11 سنچریوں کی مدد سے 52.80 کی اوسط کےساتھ 4 ہزار 594 رنز بنا رکھے ہیں اور آئی سی سی کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر  براجمان ہیں۔