The Dawn News - Sport - Cricket

‘غیر ملکی کھلاڑی آئیں یا نہیں لیکن فائنل پاکستان میں کرائیں’
شارجہ: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ چاہیے غیر ملکی کھلاڑی آئیں یا نہ آئیں لیکن پاکستان سپر لیگ کا فائنل اعلان کے مطابق ہر حال میں پاکستان میں کرایا جائے۔

کراچی کنگز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پشاور زلمی کے شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ ہمارے لیے قابل احترام اور فخر کی بات ہے، ہم اپنے مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی فائنل لاہور میں کھیل سکتے ہیں لیکن میں پی ایس ایل کی سپورٹ کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں سے بھی پاکستان آنے کی درخواست کروں گا۔

پشاور زلمی کے سابق کپتان نے کہا کہ فائنل لاہور میں کرانے کا مقصد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہے اور میں فائنل کے اپنے ملک میں انعقاد کیلئے دعاگو ہوں۔

’کرکٹ بورڈ کو صورتحال دیکھنی چاہیے اور اگر صورتحال ٹھیک نہ ہو تو ہمارے پاس دیگر آپشن بھی موجود ہیں۔ ہمارے پاس پنڈی اسٹیڈیم ہے، کراچی میں بھی اسٹیڈیم ہے۔ مجھے امید ہے کہ کرکٹ بورڈ اچھا فیصلہ کرے گا‘۔

پاکستان میں بم دھماکے کے حوالے سے سوال کے جواب میں آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنے دشمن جانتے ہیں۔ ہمیں اپنی آنکھیں کھول کر اپنے دشمن کو پہچاننا چاہیے۔

یاد رہے کہ شاہد خان آفریدی نے حال ہی میں ہر طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دو سال تک لیگ کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران الوداعی میچ کے سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ میں اس طرح کی تمام امیدیں چھوڑ چکا ہوں، میں قومی ٹیم میں واپسی کیلئے نہیں کھیل رہا۔ میرے شائق مجھے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اور میں ان کیلئے کھیل کر لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کے پاس اب بھی موقع ہے۔ ہمارے تین میچ باقی ہیں اور دو میچوں میں بھی زیادہ مارجن سے کامیابی کی صوورت میں ہم اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیں گے۔ سب سے اہم چیز پی ایس ایل کی کامیابی ہے جہاں تمام ہی میچز انتہائی دلچسپ ہوئے ہیں۔