The Dawn News - World - Asia

چین کی جانب سے آپریشن’ رد الفساد‘ کی حمایت
بیجنگ: چین نے پاک فوج کی جانب سے شروع کیے جانے والے نئے آپریشن ’رد الفساد‘ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جہاں ملک بھر میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی وہیں سرحدوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شانگ نے میڈیا بریفنگ کے دوران ’ردالفساد‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’چین پاکستان کی جانب سے اپنی اندرونی سیکیورٹی کو یقینی بنانے، استحکام لانے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن جیسے اقدامات کو سمجھتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے'۔

گنگ شانگ کے مطابق حالیہ برسوں میں پاکستان نے دہشت گردی کا سامنا کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے اور ان میں قدرے کامیابی حاصل کی۔

اس موقع پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر میں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کا مقابلہ، چین کی پاکستان کو مدد کی پیشکش

انہوں نے فوجی آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’چین کو یقین ہے کہ پاکستانی حکومت، فوج اور عوام کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں سے ایک دن وہ دہشت گردی کے خلاف فتح حاصل کرلیں گے‘۔

یاد رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں دہشت گردی کی حالیہ لہر میں 100 افراد کے ہلاک اور سیکڑوں کے زخمی ہونے کے بعد پاک فوج نے رواں ماہ 22 فروری کو ملک گیر آپریشن ’رد الفساد‘ کا آغاز کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے فوجی آپریشن کا اعلان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد کیا۔

آپریشن ’رد الفساد‘ کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے خلاف گزشتہ آپریشنز کے نتیجے میں قائم ہونے والے استحکام کے فوائد حاصل کرنے، بقیہ دہشت گردی کے خطرات کو ختم کرنے اورسرحدوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

مزید کہا گیا تھا کہ اس آپریشن میں پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف)، پاک بحریہ، پیراملٹری سیکیورٹی فورسز، قانون اور سیکیورٹی نافذ کرنے والے سول اداروں سمیت خفیہ ادارے بھی شامل ہوں گے۔

یہ خبر 25 فروری 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی