The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد
شمالی وزیرستان: وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی شمالی وزیرستان ایجنسی میں کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہے کہ ایک بہت نیک منصوبے کا آغاز ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا ڈیم کی بنیاد سے ثابت ہوتا ہے کہ خوف کا دور اختتام کو پہنچا اور ایک نیا عہد شروع ہورہا ہے، فاٹا سے بےیقینی ختم ہورہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی اچانک نہیں ہوئی، تاریک رات کو روشن دن میں بدلنا آسان نہیں ہوتا،شمالی وزیرستان کے لوگوں سے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

—فوٹو: اسکرین گریب

فاٹا میں ترقیاتی منصوبے کو ایک نئے دور کی نوید قرار دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 'جہاں زندگی سانس لینے کو ترس گئی تھی وہاں آج زندہ رہنے کی خواہش جنم لے رہی ہے اور مایوسی کے اندھیروں کی جگہ امید کے چراغ روشن ہوگئے ہیں'۔

وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا میں امن بحال کرنے کے دوران بے شمار لوگوں کی جان گئی، ہزاروں کو نقل مکانی کا عذاب بھگتنا پڑا، اور پاک فوج اور پولیس کے بہادر جوانوں نے جام شہادت قبول کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ سب اسی وقت ممکن ہوسکا جب تمام قوم متفق ہوئی،  تمام سیاسی جماعتیں اور صوبائی حکومتوں نے متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'پاکستان کے مفاد کا معاملہ ہو تو ہم سب کو اپنے اپنے دائروں سے نکل ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا چاہیئے'۔

نواز شریف کے مطابق 'دہشت گردی کے بعد پاکستان کی معاشی اورعوامی خوشحالی کے لیے بھی متحد ہونا ہوگا'۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک خوشحالی کا منصوبہ ہے، یہ طویل المدتی منصوبہ مکمل ہوگا تو پتہ نہیں کون اقتدار میں ہوگا لیکن تاریخ یاد رکھے گی کس کس نے کس مرحلے پر کیا کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 28ارب 88کروڑ کی لاگت، ملتان میٹرو بس کا افتتاح

انہوں نے سیاسی جماعتوں کو محاذ آرائی کی منفی سیاست سے باہر نکنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا فاٹا کی ترقی اہم ہے جس کے لیے یہاں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے، لہذا تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہاں یونیورسٹی اور تعلیمی ادارے بنیں گے، انفرااسٹرکچر بہتر ہوگا تب ہی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار میسر آئے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فاٹا کو پاکستان کے قومی اور آئینی دھارے میں شامل کرنے کا آغاز اور ایف سی آر کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'پختون بھائیوں کو اپنے زور بازو سے معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا، ایسا سماج اور معیشت تشکیل دینی ہوگی جس کی مہک دنیا بھر میں پھیل جائے۔

کرم تنگی ڈیم کو قومی تعمیرو ترقی کا ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ڈیم کی تکمیل سے نہ صرف زرعی ترقی ممکن ہوگی بلکہ سستی بجلی بھی پیدا کی جا سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ڈیم کے پہلے فیز کے لیے 81 ملین ڈالر یو ایس ایڈ سے حاصل ہوئے ہیں  جبکہ16 بلین روپے حکومت پاکستان فراہم کررہی ہے، اس منصوبے پر کل 23 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

پاکستان میں زرعی ترقی کے لیے آبی وسائل کی افادیت پر زور دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'ملک میں آبی وسائل کے لیے مرکزی منصوبوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ چھوٹے دریاؤں پر بھی منصوبے تیار کیے جارہے تاکہ دوردراز علاقوں میں بھی جہاں مرکزی منصوبوں سے پانی دستیاب نہیں وہاں کے افراد اپنی آپنی ضروریات پوری کرسکیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ1970 میں تربیلا ڈیم کی تکمیل کے بعد 40 سال میں کوئی بڑا ڈیم تیار نہیں کا جاسکا،17 سال میں مختلف حکومتوں نے بہت سے وعدے کیے لیکن عملی اقدامات نظر نہ آئے۔

دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا '116 ارب روپے سے زائد فنڈرز سے ڈیم کی خریداری ک زمین خریدی جاچکی ہے اور دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام اسی سال شروع کردیا جائے گا'۔

وزیراعظم نےخیبرپختونخوا کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے اور پن بجلی کے لیے موہمند ڈیم کے منصوبے کا بھی ذکر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت پانی وبجلی کو ہدایت دی ہے کہ ملک بھر میں پن بجلی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

'2018 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ قصہ پارینہ'

توانائی منصوبوں کے ذریعے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے اپنے عہد کو دہراتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ2018 میں بجلی لوڈشیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے تو ملک میں انقلابی تبدیلیاں آسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: چشمہ-3 سے 340 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کے منصبوبوں اس تیزی سے مکمل ہورہے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، کوئی چھوٹے منصوبے نہیں بلکہ 12سو، 13 سومیگاواٹ کے منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ 'اپنی توانائی سیاسی حریفوں پر صرف کرنے کے بجائے ہمیں اپنی قوت جہالت اور افلاس کے خلاف استعمال کرنی ہوگی'۔

ملک میں التواء کا شکار ترقیاتی منصوبوں پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم منصوبہ دس سال سے التواء کا شکار ہے جس سے اس کی لاگت کئی گنا بڑھ گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں اس منصوبے پر کام دوبارہ شروع کیا اور2018 کے فروری تک یہ منصوبہ 960 میگاواٹ بجلی فراہم کرنا شروع کردے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ'100 روپے کا منصوبہ 1 ہزار روپے میں لگ رہا ہےجو پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہے، ملک کی غریب عوام کی کمائی اس طرح ضائع کی جاتی ہے'۔

شاہراہوں اور موٹروے کے قیام سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'بلوچستان میں جا کر دیکھیں سڑکوں کا جال بچھ رہا ہے، گوادر سے سندھ، کے پی، خنجراب، پنجاب مل رہا ہے'۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں مثالی ترقی کا دور شروع ہونے والا ہے، فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پورے پاکستان اور تمام  صوبوں کی توجہ کے مستحق ہیں۔

چترال میں بھی جاری منصوبے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ چترال کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ اضافی بجلی پاکستان کو بھی فراہم کرے گا۔

متحد ہونے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر ہم ساتھ مل کر آگےبڑھیں تو ہماری مشکلات سالوں میں نہیں بلکہ دنوں میں ختم ہوجائیں گی۔

کرم تنگی ڈیم

خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں تعمیر کیے جانے والے اس ڈیم میں 12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس ڈیم سے بڑی مقدار میں پانی ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ 83 اعشاریہ 4 میگاواٹ بجلی بھی پیدا کی جاسکے گی۔

کرم تنگی ڈیم دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا، اس کا پہلا مرحلہ 3 سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔

ماہرین کے مطابق ڈیم سے علاقے میں نہ صرف سماجی واقتصادی بہتری آئے گی بلکہ سیلاب کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ کرم تنگی ڈیم کم لاگت کا ماحول دوست منصوبہ ہے جس سے شمالی وزیرستان اور خیبرپختونخوا کاوسیع رقبہ بھی سیراب کیا جاسکے گا۔