The Dawn News - Pakistan - Punjab

پاکستان ریلویز کا ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ
لاہور: پاکستان ریلویز نے پاکستان بھر میں مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد تک اضافہ کردیا جس کا اطلاق 15 مارچ 2017 سے ہوگا۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان بھر میں چلنے والی مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قراقرم ایکسپریس اکانومی کلاس، لاہور تا کراچی کرایہ 1500 روپے سے بڑھا کر 1650 روپے کر دیا گیا جبکہ اے سی بزنس کا کرایہ 4500 روپے سے بڑھا کر 4950 روپے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان بُلٹ ٹرین کا خرچ برداشت نہیں کرسکتا‘

پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن

کراچی اینڈ بزنس ایکسپریس اکانومی کلاس کا لاہور تا کراچی کرایہ 1340 روپے سے بڑھا کر 1470 ہو گیا جبکہ اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 2810 سے بڑھا کر 3100 کر دیا گیا۔

اسی طرح تیز گام راولپنڈی تا کراچی اکانومی کلاس کا کرایہ 1230 سے بڑھ کر 1340 روپے ہو گیا جبکہ اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 3200 سے بڑھ کر 3520 ہو گیا۔

سکھر ایکسپریس اے سی اسٹینڈرڈ کا کراچی تا سکھر کا کرایہ 1060 سے بڑھ کر 1170 روپے ہو گیا جبکہ اے سی بزنس کا کرایہ 1380 سے بڑھا کر 1520 کر دیا گیا۔

پاکستان ایکسپریس اکانومی کلاس راولپنڈی تا کراچی کا کرایہ 1180 سے بڑھا کر 1300 کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے ، اسٹیل ملز اور ریلوے کا خسارہ 705 ارب روپے

پاکستان ایسپریس کے کرایوں میں کیے جانے والے 10 فیصد اضافے کا اطلاق 25 اپریل سے ہوگا۔

اس کے علاوہ گرین لائن اے سی بزنس کلاس کے اسلام آباد تا کراچی اور لاہور تا کراچی کرائے میں 8.6 فیصد اضافہ کیا گیا تاہم راولپنڈی تا لاہور کے کرایوں میں 21 فیصد کمی کردی گئی۔

ملازمین کی اپ گریڈیشن

وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلویز کے ہزاروں کلرکس کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔

لوئر ڈویژن کلرک ساتویں گریڈ سے نویں، اپر ڈویژن کلرک نویں گریڈ سے گیارہوں اور ہیڈ کلرک 14 ہویں گریڈ سے 16 ہویں گریڈ میں چلے گئے۔

اپ گریڈیشن کی خبر ملتے ہی ہزاروں ریلوے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

ملازمین نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق ، چیئرپرسن ریلویز، سی ای او اور دیگر اعلی افسران کے بینرز لگا دئیے۔