The Dawn News - Pakistan - Sindh

جنوبی سوڈان میں پاکستانی انجینئر 'اغوا'
بدین: افریقا کے ملک جنوبی سوڈان میں ایک پٹرولیم کمپنی میں ملازمت کرنے والے پاکستانی شہری ایاز حسین جمالی کے اغواء کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

بدین کے رہائشی انجینئر ایاز حسین جمالی کے رشتے داروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایاز کو جنوبی سوڈان میں باغیوں نے اغواء کرلیا ہے۔

ایاز جمالی کے رشتے داروں نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ایاز کا چھوٹا بھائی بابر جمالی بھی جنوبی سوڈان میں موجود ہے اور اس نے اہل خانہ کو مطلع کیا ہے کہ ایاز جمالی کو ایک ہفتے قبل اغواء کرلیا گیا ہے۔

ایاز جمالی کے اہل خانہ نے میڈیا کے توسط سے وزارت خارجہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو جنوبی سوڈان میں موجود پاکستانی سفیر کے ساتھ اٹھائیں اور اس کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اطلاعات کے مطابق اغواء ہونے والا پاکستانی انجینئر ڈار پٹرولیم آپریٹنگ کمپنی کا ملازم تھا تاہم اغواء کے واقعے کی پاکستانی حکام اور دفتر خارجہ کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں ہی دو بھارتی انجینئرز کو بھی گزشتہ ہفتے باغیوں نے اغواء کرلیا تھا اور یہ دونوں انجینئرز بھی ڈار پٹرولیم کے ملازم تھے۔

اغواء کاروں نے بھارتی انجینئرز کی رہائی کے لیے 10 لاکھ ڈالرز تاوان کا مطالبہ کیا تھا تاہم جنوبی سوڈان کی حکومت نے تاوان ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔