The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آبی تنازع: پاک-بھارت مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے
اسلام آباد: عالمی بینک اور امریکا کی مداخلت کے بعد بالآخر بھارت اپنے متنازع ہائیڈرو پاور پروجیکٹس پر پاکستان سے مذاکرات کے لیے تیار ہوگیا۔

پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان عالمی بینک کی سربراہی میں آئندہ ماہ 11 اپریل سے واشنگٹن میں 3 روزہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سندھ طاس معاہدے (آئی ڈبلیو ٹی) پر پاکستان اور بھارت کے واٹر کمشنرز کی سربراہی میں دونوں ممالک کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے۔

مذاکرات کے لیے بھارت کے انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینہ کی قیادت میں 10 رکنی وفد اسلام آباد پہنچا۔

مجوزہ متنازع پاور منصوبوں پر مذاکرات کے لیے بھارتی رضامندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بتایا کہ امریکا کی مداخلت کی وجہ سے دونوں ممالک اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر تیار ہوئے۔

خواجہ آصف کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان متنازع بھارتی منصوبوں پر آئندہ ماہ 11 سے 13 اپریل تک واشنگٹن میں سیکریٹری سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے متنازع منصوبوں پر احتجاج ہمارا حق ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بھارت ان مجوزہ منصوبوں کے ڈیزائن ہمارے ساتھ شیئر کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت کو متنازع منصوبے حل کرنے کی جلدی نہیں‘

خیال رہے کہ پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی حدود میں پاکستانی دریاؤں پر متنازع منصوبے بنا رہا ہے۔

پاکستان کا مطالبہ ہے کہ بھارت متنازع 330 میگا واٹ کے کشن گنگا اور 850 میگاواٹ کے ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس منصوبوں کے ڈیزائن پاکستان کے ساتھ شیئر کرے۔

جولائی 2016 میں پاکستان نے ان متنازع منصوبوں کے پیش نظر اعلیٰ سطح کے وفد کو نئی دہلی کا دورہ کرنے کی تجویز پیش کی، جسے بھارتی حکومت نے مسترد کردیا، جس کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف عالمی ثالث عدالت سے رجوع کیا۔

پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت کے ان متنازع منصوبوں پر عالمی ثالث عدالت اپنا کردار ادا کرے، جب کہ بھارت ایک غیر جانبدار ماہر کی تقرری کا مطالبہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ طاس معاہدے میں کوئی تبدیلی قبول نہیں

گزشتہ برس ستمبر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے اور سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی کے بعد پاکستان نے عالمی بینک سے رجوع کیا تھا، کیوں کہ عالمی بینک اس معاہدے میں دونوں ممالک کے درمیان ثالث کے طور پر موجود ہے۔

سندھ طاس معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان 1960 میں ہوا تھا، جس کے تحت تین دریاؤں بیاس، راوی اور ستلج کا پانی بھارت جب کہ سندھ، چناب اور جہلم کا پانی پاکستان کو استعمال کرنے کا حق دیا گیا تھا، معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کا پانی نہیں روک سکتے اور نہ ہی ان دریاؤں پر متنازع منصوبے بناسکتے ہیں۔