The Dawn News - Pakistan

بلوچستان: کمرشل بینک 79 نئی شاخوں کا اضافہ کریں گے
کوئٹہ: اسٹیٹ بینک کے گورنر اشرف محمود وتھرا کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کمرشل بینک 79 نئی شاخوں کا اضافہ کریں گے جبکہ ہنرمند خواتین کے لیے آسان اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔

کوئٹہ کے دو روزہ دورے کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ مجوزہ بلوچستان بینک کی فزیبیلٹی رپورٹ موصول ہونے کے بعد سٹیٹ بینک عملدرآمد کے اقدامات کر سکے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہنرمند خواتین کو قرضے دینے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ہرمند خواتین کے لیے ان کا حصول آسان اقساط کے مطابق بنایا جائے گا، جبکہ کمرشل بینکوں کا اس حوالے سے تردد ختم کرنے کے لیے سٹیٹ بینک رسک شیئر کرے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ برانچ لیس موبائل بینکنگ کا نظام جلد بلوچستان میں متعارف کروایا جائے گا جبکہ سٹیٹ بینک خضدار اور گوادر میں جلد کیش کاؤنٹرز کھولے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جعلی نوٹوں کی گردش روکنے کے لیے ایک خود کار نظام بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ تین ماہ میں کوئٹہ سمیت 30 شہروں میں اس حوالے سے مشینیوں کی تنصیب ہو جائے گی۔

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں بشمول گوادر ماہی گیروں کو قرضے دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

اشرف وتھرا کا بتانا تھا کہ افغانستان کے ساتھ کریڈٹ چینل میں کوئی مسئلہ نہیں تھا، ایران کے مرکزی بینک کے ساتھ بھی عنقریب معاہدہ ہو جائے گا جس سے دونوں ممالک کے کاروباری طبقے کو ٹرانزیکشن میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے بلوچستان کے دورے میں سامنے آنے والے مسائل کے حل کے احکامات بھی جاری کیے۔