The Dawn News - Sport

شاداب کا ڈیبیو پر عالمی ریکارڈ
نوجوان پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو میچ میں عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بارباڈوس میں کھیلے گئے میچ میں شاداب خان کو ڈیبیو کرایا گیا اور انھوں نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے اپنا انتخاب درست ثابت کردیا۔

اسپنر نے اپنے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ چار اوورز کے کوٹے میں صرف سات رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

اگر کامران اکمل ویسٹ انڈین بلے باز کیرون پولارڈ کا کیچ نہ گراتے تو وہ چوتھی وکٹ بھی اپنے نام کر لیتے لیکن اس کے باوجود بھی وہ ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہو گئے۔

شاداب نے اس شاندار کارکردگی کی بدولت ڈیبیو پر سب سے کم رنز دینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو اس سے قبل کینیڈا کے باؤلر اسٹیون والش کے پاس تھا جنھوں نے نو سال قبل برمودا کے خلاف میچ میں چھ رنز کے عوض دو وکٹیں لے کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

شاداب کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی20 میچ میں صرف 111 رنز تک محدود رکھنے میں کامیاب رہی۔