The Dawn News - Sport - Cricket

دورہ ویسٹ انڈیز مصباح کی آخری سیریز، شہریار
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے اعلان کیا ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے کیریئر کا آخری دورہ ہو گا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر مصباح سے گفتگو نہیں کی لیکن ان کا ماننا ہے کہ جزائر غرب الہند میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز مصباح کے کیریئر کی آخری سیریز ہو گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے مصباح سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی البتہ اس سلسلے میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ان کی آخری سیریز ہو گی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد مصباح الحق کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کہ شاید وہ جلد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں۔

جنوری میں اس بات کا اعلان کیا گیا کہ مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی باگ ڈور سونپی جائے گی لیکن فروری میں مصباح نے پی سی بی سے درخواست کی کہ انہیں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوچنے کیلئے وقت دیا جائے۔

اس موقع پر مصباح نے ڈھلتی عمر کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں اپنی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے تاہم مارچ میں پی سی بی نے اس بات کا اعلان کیا کہ مصباح ہی دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔