The Dawn News - Sport - Cricket

چار گیندوں پر 92 رنز دینے کا عالمی ریکارڈ
ویسے تو دنیا کے ہر کھیل کی طرح کرکٹ میں بھی گزرتے وقت کے ساتھ نت نئے ریکارڈز بنتے جا رہے ہیں لیکن حال ہی میں بنگلہ دیش میں باؤلر نے ایک ایسا ریکارڈ بنا دیا جو کسی نے آج تک نہ تو دیکھا اور نہ سنا۔

ڈھاکا سیکنڈ ڈویژن کرکٹ لیگ میں ایگژیوم اور لال ماٹیا کے درمیان میچ میں امپائر کے جانبدارانہ فیصلے کے خلاف احتجاجاً باؤلر نے بدترین کارکردگی کے نئے ریکارڈز بنا دیے۔

50 اوورز فی اننگز کے میچ میں لال ماٹیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 14 اوورز میں محض 88 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی لیکن اس سے قبل امپائر کی جانب سے کئے گئے فیصلے پر نالاں نظر آئی۔

لال ماٹیا کے سیکریٹری عدنان رحمان دیپون نے بتایا کہ یہ معاملہ ٹاس کے موقع پر شروع ہوا۔ میرے کپتان کو سکا دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی اور جیسے کہ ہمیں توقع تھی، حریف ٹیم نے امپائر کی جانبداری کا فائدہ اٹھا کر ہمیں پہلے بیٹنگ کیلئے بھیج دیا۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹیم کے کھلاڑی 17، 18 اور 19 سال کے نوجوان ہیں جو اس ناانصافی کو برداشت نہ کر سکے لہٰذا انہوں نے محض چار گیندوں پر 92 رنز دے دیے۔

ایگزیوم کی اننگز کا اسکور کارڈ

جی ہاں، لال ماٹیا کے باؤلر نے 32 گیندوں کا اوور کرایا اور صرف چار قانونی گیندوں پر 92 رنز دیتے ہوئے ایگزیوم کو دس وکٹوں سے جتوا دیا۔

باؤلر سجون محمود نے 15 نوبال اور 13 وائڈ گیندیں کیں جس میں باؤنڈریز سمیت 65 رنز بنے جبکہ ان کی چار قانونی گیندوں پر 12 رنز اسکور ہوئے۔

یاد رہے کہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں ایک اوور میں اب تک سب سے زیادہ 36 رنز بنے ہیں جس میں ہر گیند پر چھکا لگایا گیا اور ایسا ٹی20 اور ون ڈے میچوں میں ہوا ہے جبکہ فرسٹ کلاس میچوں میں بھی اس طرح کے دو واقعات پیش آ چکے ہیں البتہ ٹیسٹ کرکٹ میں آج تک اس طرح کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

ون ڈے میں ہرشل گبز نے نیدرلینڈ جبکہ ہندوستان کے یوراج سنگھ نے انگلینڈ کے خلاف چھ گیندوں پر چھ چھکے لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔