The Dawn News - Pakistan

سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارت سے برآمدات میں اضافہ
کراچی: سرحد کے دونوں اطراف بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود رواں مالی سال کے آغاز سے ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت معاملات مستحکم ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 17-2016 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران پاکستان سے بھارت کو جانے والی برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ درآمدات میں 23 فیصد کمی واقع ہوئی۔

واضح رہے کہ اس دوران تجارتی توازن بھارت کے حق میں رہا۔

دونوں ممالک کے تعلقات طویل عرصے سے کشیدگی کا شکار ہیں تاہم متاثر ہوتے سیاسی تعلقات کے باوجود پاکستان اور بھارت کے دوطرفہ تجارتی تعلقات پر اس کا اثر بہت کم ہے۔

14 فیصد اضافے کے بعد پاکستان سے بھارت جانے والی برآمدات جولائی سے فروری کے دوران 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ بھارت سے آنے والی درآمدات 23 فیصد کمی کے بعد 1 ارب 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

خیال رہے کہ بھارت سے اچھے تجارتی تعلقات کے خواہاں لوگوں کو پاکستان میں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سرحد کے پار صورتحال بھی کچھ ایسی ہی ہے۔

پاکستان سے بھارت برآمدات میں اضافے کی اہم وجہ ہمسایہ ملک میں سیمنٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ ہے اور یہی وجہ پاکستان کی افغانستان اور جنوبی افریقا میں سیمنٹ کی برآمدات میں کمی کا باعث ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے حصے میں جنوبی افریقا اور افغانستان میں سیمنٹ برآمدات میں تنزلی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ 5 سال سے پاک-بھارت تجارت کا توازن بھارت کے حق میں رہا ہے اور پاکستان ہمسایہ ملک میں اپنی مصنوعات کے لیے مارکیٹ قائم کرنے میں ناکام ہوا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں پاکستان کا بھارت کے ساتھ تجارتی خسارہ 67 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران اس خسارے کی شرح 99 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تھی۔

مالی سال 16-2015 میں بھارت سے درآمدات کی شرح پاکستان کی برآمدات سے 4 گنا زیادہ تھی۔

گذشتہ پانچ سال میں دوطرفہ تعلقات کمزور ترین رہنے کے باوجود بھارت سے درآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 16-2015 میں پاکستانی درآمدات 1ارب 80 کروڑ رہیں۔

یہ خبر 14 اپریل 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔