The Dawn News - Pakistan - Punjab

ڈی جی خان: سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 9 'دہشت گرد' ہلاک
ڈی جی خان: پاکستان رینجرز، حساس اداروں اور محکمہ انسداد دہشت گردی نے آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیرہ غازی خان میں مشترکہ کارروائی کی، جس کے نتیجے 9 سے 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک رینجرز کے 3 جوان شہید جبکہ 2 شدید زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ڈیرہ غازی خان سے 15 کلومیٹر جنوب میں چوٹی زیریں کے نزدیک بستی دادوانی میں مبینہ دہشت گردوں کی خفیہ پناہ گاہ کو گھیرے میں لیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن رد الفساد : 4 دہشتگرد ہلاک، 600 گرفتار، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا، جن میں سے 2 کی شناخت محمد اصغر دادوانی عرف استاد گورچانی اور محمد نعیم عرف وقاص دادوانی کے نام سے کی گئی، دہشت گرد اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں جوانوں میں حوالدار آصف، سپاہی آفتاب اور عزیزاللہ شامل ہیں۔

مبینہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے رینجرز کے جوانوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ملتان منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: آپریشن ’رد الفساد‘ کا راولپنڈی سے آغاز

آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپريشن تا حال جاری ہے اور علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے 9 اپریل کو بھی رینجرز اور حساس اداروں نے ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا تھا جہاں مقابلے کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ رینجرز کا ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال 22 فروری کو پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن ’رد الفساد‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت لاہور میں سیکیورٹی اجلاس میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد ملک بھر کو اسلحہ سے پاک کرنا، بارودی مواد کو قبضے میں لینا، ملک بھر میں دہشت گردی کا بلاامتیاز خاتمہ اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن ’رد الفساد‘ نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے جس کے دوران پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے لیے رینجرز بڑے پیمانے پر کارروائی کرے گی، جبکہ اس میں فضائیہ، بحریہ، سول آرمڈ فورسز اور دیگر سیکیورٹی ادارے بھی شریک ہوں گے۔