The Dawn News - Sport - Cricket

ٹائے اور اوپنرز کی بدولت گجرات کی فتح
انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں اینڈریو ٹائے اور اوپنرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت گجرات لائنز نے رائزنگ پونے سپر جائنٹس کو باآسانی سات وکٹ سے شکست دے دی۔

گجرات لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو اجنکیا راہانے کے پہلی ہی اوور میں آؤٹ ہونے کے باوجود رائزنگ پونے سپر جائنٹس کی ٹیم نے بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر کپتان اسٹیون اسمتھ اور راہل تری پاتھی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاور پلے میں 64 رنز بنا لیے لیکن پاور پلے کے اختتام سے ایک گیند قبل ہی تری پاتھی 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے پونے کی وکٹیں وقتاٍ فوقتاً گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔

اسمتھ 43، بین اسٹوکس 25، منوج تیواری 31 اور انکت شرما 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مہندرا سنگھ دھونی کی ناکامیوں کا سلسلہ لگاتار چوتھے میچ میں بھی جاری رہا اور وہ صرف پانچ رنز بنا سکے۔

مزید پڑھیں: پولارڈ نے بدری کی ہیٹ ٹرک پر پانی پھیر دیا

پونے نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے لیکن اس اننگز کی خاص بات اینڈریو ٹائی کی ہیٹ ٹرک تھی جنہوں نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں۔

یہ آج کے دن آئی پی ایل میں ہونے والی دوسری ہیٹ ٹرک تھی جہاں اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور کے سیمیول بدری نے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں لگاتار تین گیندوں پر تین وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

جواب میں گجرات کے اوپنرز برینڈن میک کولم اور ڈیوین اسمتھ نے اپنی ٹیم کو نو اوورز میں 94 رنز کا آغاز فراہم کر کے مقابلے کو یکطرفہ بنا دیا۔

اس موقع پر گجرات کی ٹیم یکے بعد دیگرے تین وکٹوں سے محروم ہوئی لیکن آئی پی ایل میں اپنا 150واں میچ کھیلنے والے گجرات کے کپتان سریش رائنا اور اور ایرون فنچ نے مزید کوئی وکٹ گنوائے اپنی ٹیم کو دو اوورز قبل ہی سات وکٹ کی شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

گجرات کی جانب سے میک کولم نے 49، اسمتھ نے 47، رائنا نے 35 اور ایرون فنچ نے 33 رنز بنائے۔

ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹیں لینے والے آسٹریلیا سے آئے باؤلر اینڈریو تائی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔