The Dawn News - Life & Style

پاکستان کی 20سالہ زینتھ پر بنے گی فلم
اگر آپ کو باکسر حسین شاہ کی زندگی پر بننے والی پاکستانی فلم ’شاہ‘ پسند آئی تھی تو یقیناً یہ خبر بھی آپ کے لیے خاص ہے۔

فلم ’شاہ‘ بنانے والے ہدایت کار اور اداکار عدنان سرور بہت جلد اپنی نئی فیچر فلم کی پروڈکشن کا آغاز کرنے جارہے ہیں جسے رواں سال کے آخر میں ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ زینتھ عرفان پر مبنی ہے، زینتھ وہ پہلی نوجوان خاتون ہیں جنہوں نے 20 سال کی عمر میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں موٹر سائیکل پر سفر کیا۔

عدنان سرور کا اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا، ’میں نے ہمیشہ یہی سوچا ہے کہ فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں کام کرنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شائقین کو کہانیاں سنائیں، جس سے ہماری سوسائٹی میں مثبت تبدیلی آئے، ساتھ ہی یہ فلمیں اور ڈرامے عوام کو محظوظ بھی کرسکیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’زینتھ کی کہانی میرے لیے بہت خاص ہے کیوں کہ اتنی کم عمر میں انہوں نے وہ کر دکھایا جو سب کے بس کی بات نہیں، امید ہے کہ اس فلم کے ذریعے پاکستان کی خواتین خود کو بااختیار بنانے میں کامیاب ہوں گی‘۔

خیال رہے کہ زینتھ عرفان کا موٹر سائیکل پر کیا گیا مکمل سفر انہوں نے اپنے بلاگ ’ون گرل ٹو ویلز‘ میں شیئر کیا، ان کے اس بلاگ کو سی این این اور نیویارک ٹائمز میں بھی شائع کیا گیا۔

زینتھ عرفان کی زندگی پر بننے والی فلم کی کاسٹ کا فائنل انتخاب جاری ہے، فلم کی شوٹنگ لاہور اور شاہراہ قراقرم پر کی جائے گی۔