The Dawn News - Life & Style

سوہائے علی ابڑو ’موٹر سائیکل گرل‘ کے روپ میں
پاکستانی ہدایت کار اور اداکار عدنان سرور کی کامیاب فلم ’شاہ‘ کے بعد ہر کسی کو ان کی دوسری فلم کا بے صبری سے انتظار ہے، جس کا اعلان انہوں نے حال ہی میں کیا۔

یہ فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ زینتھ عرفان کی زندگی پر مبنی ہے، جس میں سوہائے علی ابڑو مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ زینتھ پاکستان کی وہ پہلی نوجوان خاتون ہیں جنہوں نے 20 سال کی عمر میں موٹر سائیکل پر شمالی علاقوں کا سفر کیا۔

اس حوالے سے سوہائے کا کہنا تھا کہ ’فلم میں زینتھ کا کردار ادا کرنا میرے  لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، یہ کردار میرے لیے بےحد  خاص اور میرے دل کے بہت قریب ہے، میں نے ہمیشہ خواتین کو باصلاحیت اور بااختیار انداز میں ہی سوچا ہے، معاشرے میں جن مشکلات کا سامنا خواتین کرتی ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے اس قسم کے کردار بے حد ضروری ہیں، مجھے خوشی ہے کہ نوجوان لڑکیاں اس فلم میں مجھے دیکھیں گی‘۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی 20سالہ زینتھ پر بنے گی فلم

اس سے قبل عدنان سرور نے اپنی فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا، ’میں نے ہمیشہ یہی سوچا ہے کہ فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں کام کرنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شائقین کو کہانیاں سنائیں، جس سے ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے، ساتھ ہی یہ فلمیں اور ڈرامے عوام کو محظوظ بھی کرسکیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’زینتھ کی کہانی میرے لیے بہت خاص ہے کیوں کہ اتنی کم عمر میں انہوں نے وہ کر دکھایا جو سب کے بس کی بات نہیں، امید ہے کہ اس فلم کے ذریعے پاکستان کی خواتین خود کو بااختیار بنانے میں کامیاب ہوں گی‘۔

زینتھ عرفان کی زندگی پر بننے والی فلم کی کاسٹ کا فائنل انتخاب جاری ہے، فلم کی شوٹنگ لاہور اور شاہراہ قراقرم پر کی جائے گی اور اس کی ریلیز 2017 کے آخر میں متوقع ہے۔