The Dawn News - Pakistan - Punjab

اعضاء کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کا ’مڈل مین‘ گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گجرانوالہ سے انسانی اعضاء کی غیر قانونی تجارت میں ملوث گینگ سے روابط کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص عبدالمجید ہے جو کہ مبینہ طور پر اعضاء کی غیر قانونی تجارت میں ملوث گروہ کے لیے مڈل مین کا کردار ادا کرتا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عبدالمجید مبینہ طور پر گردوں کی پیوندکاری کے خواہاں غیر ملکی مریضوں کو ان ملزمان سے ملواتا تھا جنہیں گزشتہ ماہ لاہور سے چھاپے کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے نے اپریل کے مہینے میں لاہور میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر فواد اور ڈاکٹر التمش کو ایک مریض کا آپریشن کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گردوں کی خرید و فروخت میں ملوث بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا

ڈاکٹرز کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے نے کہا تھا کہ ملزمان گزشتہ کئی برسوں سے انسانی اعضاء کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہے اور ان کے زیادہ تر کلائنٹس غیر ملکی تھے خاص طور پر ان کا تعلق مشرق وسطیٰ کے ممالک سے تھا۔

ایف آئی اے کا دعویٰ ہے کہ یہ ڈاکٹرز مڈل مین کی مدد سے غریب لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کم قیمت پر ان کے گردے خریدتے تھے اور پھر انہیں غیر ملکیوں کو ڈالرز میں مہنگے داموں فروخت کیا کرتے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ گروہ ماضی میں متعدد بار گردوں کی پیوند کاری کرچکا ہے اور اس نے پوش علاقوں میں کرائے پر گھر لے کر وہاں آپریشن تھیٹرز قائم کررکھے تھے۔

گزشتہ ماہ مارے جانے والے چھاپے کے دوران ایف آئی اے نے دو اعضاء عطیہ کرنے والے افراد اور دو غیر ملکی شہریوں کو بھی حراست میں لیا تھا اور پہلی بار ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کیا تھا۔