The Dawn News - Business

9 سال بعد اسٹاک ایکسچینج کیلئے ایمرجنگ مارکیٹ کا درجہ
اسٹاک مارکیٹ فہرستیں فراہم کرنے والی امریکی کمپنی ایم ایس سی آئی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو فرنٹیئرمارکیٹ سے ترقی دے کر ایمرجنگ مارکیٹ کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔

تاہم اس ترقی حاصل کرنے کے بعد منگل کے دن کے آغاز میں ہی کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پوائنٹ میں 300 پوائنٹ کی تنزلی دیکھنے میں آئی۔

سابقہ مارگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل کمپنی  کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون 2017 سے ایم ایس سی آئی پاکستان انڈیکس مکمل طورپر ایم ایس سی آئی پروویژنل پاکستان انڈیکس میں ضم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 9 سال کے بعد دوبارہ یہ درجہ حاصل کیا ہے، ماہرین خیال ظاہر کررہے ہیں کہ اس بہتری سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عالمی سرمایہ کاروں کے لیے راہیں کھلیں گی۔

یاد رہے کہ ایم ایس سی آئی کی جانب سے اس اعلان سے قبل گذشتہ چند دنوں کے دوران کے ایس سی ہنڈرڈ انڈیکس میں بڑی حد تک تیزی دیکھنے میں آئی تھی، جس کی وجہ متوقع طور پر ایمرجنگ مارکیٹ قرار دی جانے والے پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی تھی۔

یہ ہی وجہ ہے کہ گذشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج 52 ہزار 387 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی کمپنی کی پریس ریلیز کے مطابق  حبیب بینک، یونائٹڈ بینک اور لکی سیمنٹ ایم ایس سی آئی پاکستان انڈیکس کا اہم ترین حصہ ہوں گے۔

ایم ایس سی آئی گلوبل اسٹینڈرڈ انڈیکس میں شامل دیگر کمپنیوں میں اینگرو کارپوریشن، ایم سی بی بینک اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی شامل ہیں۔