The Dawn News - Life & Style

دپیکا بولی وڈ کی نئی ’مافیا کوئین‘
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے لیے سال 2017 یقیناً کافی کامیاب ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نے اس سال کے آغاز میں اپنی فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کے ساتھ ہولی وڈ میں ڈیبیو کیا، اس کے بعد وہ مشہور میک اپ برانڈ لوریئل کی سفیر مقرر ہوئیں اور اس کے لیے کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر پہلی مرتبہ جلوہ گر بھی ہوئیں۔

دپیکا اس وقت بولی وڈ کے بہترین ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں اور اب انہوں نے ایک اور پراجیکٹ کو سائن کرلیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ پروڈیوسر ویشال بھردواج کی فلم میں کام کریں گی، جس میں ان کے ہمراہ عرفان خان اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: کانز میلے میں دپیکا پڈوکون کے اسٹائل کی دھوم

ویشال بھردواج کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کرنے کے حوالے سے دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا ’میں نے اب تک ان کے ساتھ کام نہیں کیا تو میں بہت زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی، لیکن ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے جس طرح کی فلمیں وہ بناتے ہیں اس کے باعث میں ان کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہتی تھی، میں ویشال بھردواج کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بے حد پرجوش ہوں اور یہ میرے لیے کافی مشکل بھی ہوگا‘۔

اس فلم میں دپیکا، ’سپنا دی دی‘ کے نام سے مشہور ایک مافیا کوئین رحیم خان کا کردار کرنے جارہی ہیں جبکہ عرفان خان ایک مقامی گینگسٹر بنیں گے۔

خیال رہے کہ یہ دوسری فلم ہوگی جس میں بولی وڈ کے یہ دو نامور اداکار ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے، دپیکا اور عرفان خان اس سے قبل 2015 کی فلم ’پیکو‘ میں کام کرچکے ہیں۔