The Dawn News - Sport - Cricket

چیمپیئنز ٹرافی، ورلڈ کپ سے مشکل ایونٹ ہے، کوہلی
ممبئی: ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے چیمپیئنز ٹرافی کو ورلڈ کپ سے زیادہ مشکل مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے ایونٹ میں ہندوستانی ٹیم کو اپنے ٹائٹل کے دفاع کیلئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

ہندوستان نے 2013 میں مہندرا سنگھ دھونی کی زیر قیادت چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور ہوم سیزن میں دس ٹیسٹ میچ جیتنے اور آئی پی ایل میں اعلیٰ معیاری کرکٹ کھیلے کے بعد انڈین ٹیم ایک مرتبہ پھر ایونٹ کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیم کی ممبئی سے انگلینڈ روانگی کے وقت رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ جیت کی بھوک اور حریف ٹیم سے میدان میں بے رحمی سے نمٹنے کی سوچ کی بدولت ہی ہم نے حالیہ سیزن کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے چیمپیئنز ٹرافی کو ورلڈ کپ سے زیادہ مشکل مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں راؤنڈ میچز کے سبب غلطی کے بعد سنبھلنے کی گنجائش ہوتی ہے لیکن اس ٹورنامنٹ میں دنیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں لہٰذا اس میں مسابقت بہت زیادہ ہو گی اور پہلے ہی میچ سے ہمیں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ ہندوستان کے موجودہ اسکواڈ میں 2013 کی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والے آٹھ کھلاڑی موجود ہیں اور نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کی آمد کے ساتھ دفاعی چیمپیئن ٹیم ایونٹ کی سب سے فیورٹ ٹیم قرار دی جا رہی ہے۔

کوہلی نے تجربہ کار دھونی اور یوراج سنگھ کو بیٹنگ لائن کے دو اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کے پاس بہت تجربہ ہے اور اگر انہیں اپنے مزاج کے مطابق مڈل آرڈر میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے تو یہ میچ جتانے کا ہنر سب سے بہترین طریقے سے جانتے ہیں۔

ہندوستانی ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز روایتی حریف پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گی اور اس میچ کو ماہرین کرکٹ اور شائقین ایونٹ کا سب سے اہم میچ قرار دے رہے ہیں لیکن کوہلی نے اس تاثر کو رد کرتے ہوئے ایک عام میچ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان میچ شائقین کیلئے ہمیشہ ہی بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے لیکن بحیثیت کرکٹر ہمارے لیے یہ ایک عام میچ ہو گا۔

انڈین ٹیم چار جون کو پاکستان سے مدمقابل ہو گی جس کے بعد دفاعی چیمپیئن سائیڈ کا مقابلہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ سے ہو گا۔