The Dawn News - Sport

مانچسٹر یونائیٹڈ نے پہلی مرتبہ یوروپا کپ جیت لیا
ٹوک ہوم: مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایجکس کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ یوروپا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ چیمپیئنز لیگ کے گروپ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

بدھ کو کھیلے گئے میچ کے آغاز سے قبل مانچسٹر دھماکے میں ہلاک ہونے والوں 22 افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

مانچسٹر کی جانب سے ریکارڈ ساز پیشکش کے بعد کلب کا حصہ بننے والے پال پوگبا نے 18ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں برتری دلائی۔

پہلے ہاف کے اختتام تک ایجکس انتہائی کوشش کے باوجود بھی مقابلہ برابر نہ کر سی اور یوں پہلا ہاف مانچسٹر کی برتری کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں ہنریکھ مختارین نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری دگنی کر دی جس کے ساتھ ہی اسٹیڈیم میں ہر طرف مانچسٹر مانچسٹر کا شور سنائی دینے لگا۔

ایجکس کی ٹیم نے میچ میں واپسی کی انتہائی کوشش کی لیکن ان کی تمام تر کوششیں رائیگاں رہیں اور ریفری نے سیٹی بجا کر یونائیٹڈ کی میچ میں 2-0 سے فتح پر مہر ثبت کردی۔

یاد رہے کہ دنیا بھر کے اہم لیگ ٹائٹل جیتنے والی مانچسٹر یونائیٹڈ آج تک یوروپا کپ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی اور یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے یوروپا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

اس فتح کے ساتھ ہی عالمی شہرت یافتہ کلب نے چیمپیئنز لیگ کے راؤنڈ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔