The Dawn News - Health

سن اسکرین دھوپ سے کتنا محفوظ رکھتے ہیں؟
گرم دن شروع ہوتے ہی دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی سن اسکرین کا استعمال بڑھ جاتا ہے، کیوں کہ عام لوگوں کا یہی خیال ہوتا ہے کہ وہ سن بلاک لگاکر چہرے کو سورج کی دھوپ سے محفوظ کرلیں گے۔

سن اسکرین خصوصی طور پر سورج کی تیز اور جلادینے والی دھوپ سے چہرے کو محفوظ رکھنے کے لیے تیار کیے جاتے ہیں، تاہم انہیں جسم کے دیگر حصوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

پاکستان جیسے ممالک میں تو ویسے بھی کڑاکے کی گرمیاں ہوتی ہیں، جن میں سورج دن بھر آگ برساتا رہتا ہے، ایسے موسم میں جہاں لوگوں کی جانب سے دھوپ سے بچنے کے لیے چھتریوں، کپڑوں اور دیگر چیزوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے، وہیں سن اسکرین سے بھی اس کام میں مدد لی جاتی ہے۔

تاہم ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ سورج کی آگ سے بچانے کا کام کرنے والے زیادہ تر سن اسکرین اس طرح دھوپ سے نہیں بچاتے جس طرح کمپنیز کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرمیوں میں چہرے کو پرکشش رکھنے کے 8 طریقے

—فوٹو شٹر اسٹاک

امریکا کے ملٹی نیشنل ادارے’انوائرومنٹ ورکنگ گروپ‘ (ای ڈبلیو جی) کی جانب سے حال ہی میں کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا کہ 73 فیصد سن اسکرین اس طرح دھوپ سے محفوظ نہیں رکھتے، جس طرح سن اسکرین کی پیکنگ پراس کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

ادارے کی جانب سے دنیا بھر کے عالمی برانڈز کے سورج کی دھوپ سے بچانے والے سن اسکرین جیل، سن اسکرین کریم اورسن اسکرین لوشنز کا جائزہ لیا گیا۔

ادارے نے سمندر کنارے، کھیلوں اور عام طور پر استعمال ہونے ہونے والے لوشنز اور جیل سمیت بچوں کے لیے تیار کیے گئے خصوصی سن اسکرینز کا جائزہ لیا۔

ادارے کی جانب سے سن اسکرینز کی پیکنگ پر کیے گئے دعووں کو سامنے رکھ کر ان کا تجزیا کیا گیا، اس بات کی کھوج لگائی گئی کہ جن اجزاء سے سن اسکرینز تیار ہو رہے ہیں، یہ دھوپ سے بچانے کے لیے کتنے فائدہ مند ہیں، اور یہ بھی تحقیق کی گئی کہ کہیں یہ اجزاء نقصاندہ تو نہیں۔

مزید پڑھیں: رنگ گورا کرنے والی کریموں کا استعمال خوبصورتی کی بربادی

تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ 1500 میں سے صرف 186 سن اسکرینز ایسے تھے جو کسی حد تک بہترین کام کر رہے تھے، جب کہ 73 فیصد سن اسکرینز چہرے کو سورج کی دھوپ سے مکمل طور پر محفوظ رکھنے میں ناکام ہوگئے۔

—فوٹو شٹر اسٹاک

ماہرین کے مطابق 73 فیصد سن اسکرینز چہرے کو سورج کی روشنی سے پہنچنے والے ہر طرح کے نقصانات سے محفوظ نہیں رکھتے، جب کہ کئی سن اسکرینز میں استعمال ہونے والے تیز اجزاء چہرے کی کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماہرین نے اعتراف کیا کہ امریکی کمپنیوں کے مقابلے یورپی کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ سن اسکرینز زیادہ معیاری ہیں، جب کہ دیگر خطوں کے سن اسکرینز بھی الگ الگ معیار کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قدرتی غذاؤں سے جلد کی حفاظت کریں

ماہرین نے بتایا کہ سن اسکرینز بنانے والی کمپنیز اپنی پیکنگ پر بڑے بڑے دعوے کرتی ہیں، مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے، کئی اعلیٰ معیار کی کمپنیز کے سن اسکرینز سورج کی دھوپ اور جلن سے محفوظ نہیں رکھتے۔

ماہرین نے سن اسکرینز استعمال کرنے والے افراد کو تجویز دی کہ وہ اپنے جسم اور چہرے میں وٹامن ڈی سمیت ایسے وٹامنز کی مقدار جو دھوپ اور سخت روشنی سے چہرے اور جسم کو محفوظ رکھتے ہیں۔