The Dawn News - World - Asia

چین: 14 کروڑ ڈالر کا آن لائن فراڈ، 44 افراد گرفتار
بیجنگ: چین کی پولیس نے انٹرنیٹ پر 14 کروڑ ڈالرز کے فراڈ میں ملوث 44 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس انتظامیہ کے مطابق 1949 میں نیشنلسٹ حکومت کے خاتمے کے بعد اسمگل کیے گئے اثاثوں کو دوبارہ حاصل کرنے کا لالچ دے کر ان ملزمان نے 93 ہزار سے زائد افراد سے رقوم وصول کیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین کی وزارت پبلک سیکیورٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ یہ جرائم پیشہ گروہ وی چیٹ اور دیگر سماجی روابط کی ویب سائٹس کا استعمال کرکے لوگوں کو اُکساتے تھے کہ وہ 10 یوان ادا کرکے اسکیم کی ممبر شپ حاصل کریں جبکہ منجمد اثاثے اَن فریز ہونے کی صورت میں ان افراد کو 50 ہزار یوان مل جائیں گے۔

وزارت کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ سال اکتوبر سے شروع ہونے والی تحقیقات کے دوران وہ اس فراڈ میں ملوث 15 گروہ بےنقاب کرچکے ہیں جبکہ اس فراڈ میں 950 ملین یوان کی لین دین کی گئی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں چینی وزیر پبلک سیکیورٹی نے بتایا کہ وہ آن لائن اور ٹیلی کام فراڈ سامنے لانے کے لیے 32 صوبائی اور 206 شہری مراکز قائم کرچکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گذشتہ سال کے دوران آن لائن دھوکہ دہی کے 83 ہزار کیس بے نقاب کیے گئے۔