The Dawn News - Sport - Cricket

چیمپیئنز ٹرافی میں نئی ٹیکنالوجیز استعمال کرنے کا اعلان
کرکٹ اور ٹیکنالوجی کا کئی دہائیوں سے چولی دامن کا ساتھ ہے اور کل سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے کرکٹ کو جدت بخشنے کیلئے مزید نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کل سے شروع ہونے والے سال کے سب سے بڑے آئی سی سی ایونٹ میں آئی سی سی ڈرونز انفرا ریڈ کیمروں، سینسرز کے حامل بیٹ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ پورے اسٹیڈیم میں شائقین مفت وائی فائی کنکشن فراہم کرے گی۔

80 کی دہائی میں کرکٹ میں شروع ہونے والی جدت ٹی وی کیمروں، تھرڈ امپائر، اسنیکو، ہاٹ اسپاٹ اور فلیشنگ بیلز کے ساتھ اب ایک نئے عہد میں داخل ہونے جا رہی ہے جہاں اب شائقین اور ٹیموں کو وکٹ کا اندرونی احوال بھی بتایا جا سکے گا۔

آئی سی سی نے نئی ٹیکنالوجی ز متعارف کرانے کیلئے دنیا کی صف اول کی کمپنی انٹیل کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کی بدولت ڈرون انفرا ریڈ کیمروں کی مدد سے وکٹ کے اندر موجود نمی، گھاس کی کثافت، ٹرن سمیت تمام تر احوال بتایا جا سکے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے بلوں کے ہینڈل کے ساتھ سینسر لگائے جائیں گے جس کی بدولت پتہ لگایا جا سکے گا کہ وہ اپنے بلے کا کس طرح سے اور کیسے استعمال کر رہا ہے۔

اب تک چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم کے کم از کم چھ کھلاڑیوں نے ایونٹ کے دوران بیٹ سینسرز کے استعمال پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کی بدولت بیٹ کی اسپیڈ، کھلاڑی کی قوت سمیت دیگر چیزوں کا بلو ٹوتھ کی مدد سے مشاہدہ کیا جا سکے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ شائقین کی تفریح کا خیال رکھتے ہوئے انٹیل کے تعاون سے آئی سی سی ایونٹ میں پہلی مرتبہ گراؤنڈ میں موجود تمام شائقین کو مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔