The Dawn News - Sport

پاکستان کی بدترین کارکردگی، بھارت 124 رنز سے کامیاب
برمنگھم: چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 124 رنز سے شکست دے دی۔

ایجبسٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

بھارتی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو متاثر کن آغاز فراہم کیا اور بھارتی ٹیم نے 9.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے  46 رنز بنائے تھے کہ بارش نے میچ میں مداخلت کردی۔

تقریباً آدھے گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد بارش رکنے کے بعد میچ کو دوبار شروع کردیا گیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں اور تمام پاکستانی باؤلرز کی خبر لیتے ہوئے سنچری شراکت قائم کی۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں پاک-بھارت مقابلوں کی تاریخ

اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب 136 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان نے پاکستان کو کامیابی دلاتے ہوئے 68 رنز بنانے والے شیکھر دھاون کو پویلین رخصت کردیا۔

ہندوستانی اوپنر شیکھر دھاون کو آؤٹ کرنے پر شاداب خان خوشی کا اظہار کر رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

میچ میں ایک مرتبہ پھر بارش نے مداخلت کردی ہے جس کے باعث میچ کو ایک مرتبہ پھر روک دیا گیا ہے اور دوبارہ آغاز کے بعد میچ کو فی اننگز 48 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

روہت شرما اور کوہلی نے دوسری وکٹ کیلئے 56 رنز جوڑے لیکن ایک غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں روہت 91 رنز بنانے کے بعد پویلین واپسی پر مجبور ہو گئے۔

نئے بلے باز یوراج سنگھ نے وکٹ پر آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور دونوں کھلاڑیوں نے کیچ ڈراپ ہونے کے فائدہ اٹھاتے ہوئے تیسری وکٹ کیلئے58 گیندوں پر 93 رنز کی شراکت قائم کر کے بڑے اسکور کی راہ ہموار کی، وہ 32 گیندوں پر 53 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اس دوران پاکستانی باؤلنگ لائن مشکلات سے دوچار نظر آئی اور محمد عامر کے بعد وہاب ریاض بھی انجری کا شکار ہو کر اپنے اوورز کا کوٹا مکمل کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

ویرات کوہلی نے توقعات کے مطابق بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہردک پانڈیا نے صرف چھ گیندوں پر 20 رنز بنائے جس کی بدولت بھارت نے مقررہ 48 اوورز میں تین وکٹ پر 319 رنز بنائے۔

اختتامی اوورز میں پاکستانی باؤلنگ لائن بے یارو مددگار نظر آئی اور بھارتی ٹیم نے آخری چار اوورز میں 72 رنز بنائے۔

ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان کو میچ میں فتح کیلئے 324 رنز کا ہدف ملا ہے۔

پاکستانی اوپنرز نے بغیر کسی نقصان کے 22 رنز بنائے تھے کہ میچ میں ایک مرتبہ پھر بارش نے مداخلت کردی جس کے سبب پاکستانی ٹیم کو میچ دوبارہ شروع ہونے پر 41 اوورز میں 289 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا۔

پاکستانی ٹیم ابتدا سے ہی رن ریٹ کے دباؤ کے دباؤ کا شکار نظر آئی اور کسی بھی موقع پر پاکستانی بلے بازوں نے تیزی سے کھیلنے کی کوشش نہ کی۔

احمد شہزاد اور اظہر علی نے بارش کے باوجود تیزی سے بڑھتے رن ریٹ کے باوجود تیزی سے کھیلے کی قطعاً کوشش نہ کی اور میچ بتدریج بھارت کے حق میں پلٹتا چلا گیا۔

اظہر علی 55 اور محمد حفیظ 33 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے اور پوری ٹیم 164 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ وہاب ریاض انجری کے سبب بیٹنگ کیلئے نہ آ سکے۔

بھارت نے میچ میں 124 رنز سے فتح اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ دو قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کر لیے۔

یوراج سنگھ کو جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قبل ازیں میچ کے آغاز کے موقع پر لندن واقعے میں متاثرہ افراد کی یکجہتی میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی تھی۔

میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

پاکستان: سرفراز احمد(کپتان)، محمد حفیظ، شعیب ملک، اظہر علی، احمد شہزاد، بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر، شاداب خان، وہاب ریاض اور حسن علی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ہندوستان کے خلاف کیا 'چانس' ہے؟

بھارت: ویرات کوہلی(کپتان)، روہت شرما، شیکھر دھاون، یوراج سنگھ، مہیندر سنگھ دھونی، کیدھار جادھو، ہردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، بھوونیشور کمار، امیش یادو اور جسپریت بمراہ۔