The Dawn News - Sport - Cricket

سلو اوور ریٹ کے سبب تھارنگا پر دو میچوں کی پابندی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں انتہائی سلو اوور ریٹ پر سری لنکا کے قائم مقام کپتان اپل تھارنگا پر دو میچوں کی پابندی لگا دی۔

ہفتے کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے عمران طاہر اور ہاشم آملا کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 96 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

سری لنکا کو جہاں اس میچ میں بدترین ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا وہیں وہ اپنے قائم مقام کپتان اپل تھارنگا کی خدمات سے بھی اگلے میچوں میں محروم ہو گئے ہیں۔

کپتان اینجلو میتھیوز کے زخمی ہونے کے سبب سری لنکا کی قیادت کے فرائض اپل تھارنگا نے انجام دیے لیکن چیمپیئنز ٹرافی میں ان کی زیر قیادت پہلے ہی میچ میں ٹیم مشکلات سے دوچار ہو گئی۔

سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ اوورز مکمل کرنے کیلئے چار گھنٹے سے زیادہ صرف کیے اور انہوں نے مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے زیادہ خرچ کیے جس کے سبب آئی سی سی سخت ایکشن لیتے ہوئے تھارنگا پر دو میچوں کی پابندی لگا دی جس کے سبب وہ اب وہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور انڈیا کے خلاف میچ میں سری لنکن ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

تھارنگا نے اپنی غلطی اور سزا کو تسلیم کر لیا جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔