The Dawn News - Sport - Cricket

بھارت کرکٹ ٹیم ہم سے بہت آگے نکل چکی ہے، آفریدی
چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ماہرین کرکٹ کی جانب سے تنقید کا کا سلسلہ جاری ہے اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور سوچ میں مکمل تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کی شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اور بھارت کے درمیان اتنا بڑا خلا کبھی بھی نہیں پیدا ہوا تھا اور بھارت اپنا کھیل بہتر بناتے ہوئے بہت آگے نکل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سوچ مکمل طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بناتے ہوئے کھلے ذہن کے ساتھ کھیلنا چاہیے۔

جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ اسٹرائیک تبدیل نہ کرنا ہمارا پرانا مسئلہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اختتامی اوورز میں بدترین باؤلنگ کے سبب بھی ہمیں شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایجبسٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو کھیل کے تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے میچ میں 124 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔