The Dawn News - Sport - Cricket

پاک بھارت سیریز پر کوہلی نے چپ کا روزہ توڑ دیا
پاکستان بھارت کے درمیان مقابلے ایک عرصے سے یکطرفہ ثابت ہوئے ہیں لیکن ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اب بھی روایتی حریفوں کے درمیان مقابلوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ روز ایجبسٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی 124 رنز سے شکست دے دی تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی ہو بلکہ گزشتہ تین سال سے پاکستانی ٹیم ہندوستان سے کوئی میچ نہیں جیت سکی اور اس دوران تمام ہی میچوں میں پاکستان کو بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ہندوستان کے کپتان کوہلی ان یکطرفہ مقابلوں کے باوجود پاکستان سے میچ کھیل کر لطف اندوز ہوتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کے مزید مقابلوں میں بھی حصہ لینے میں کوئی عار محسوس نہیں کریں گے۔

لیکن جب ان سے پاکستان سے دوطرفہ سیریز کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ سیریز کے دوبارہ آغاز کے بارے میں وہ کوئی رائے نہیں رکھتے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2007 کے بعد سے کوئی باقاعدہ سیریز نہیں کھیلی گئی اور تسلسل سے میچز نہ ہونے کی وجہ سے آئی سی سی ایونٹس میں دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے میچز کی اہمیت بڑھ جاتی ہے جس کی واضح دلیل ایجبسٹن کا میچ ہے جس کے تمام ٹکٹ ایک ماہ قبل ہی فروخت ہو گئے تھے۔

پاکستان سے دوطرفہ سیریز کے سوال پر کوہلی نے کہا کہ میں ان فیصلوں کے بارے میں بات کرنے کا مجاز نہیں، یہ مجھ سے اعلیٰ آفیشلز کے کرنے کے فیصلے ہیں، میری رائے سے فرق نہیں پڑتا اور پڑنا بھی نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت کھلاڑی میرا کام صرف کرکٹ کھیلنا ہے اور میں ہمیشہ پاکستان کے خلاف بھی ایسا ہی کرتا ہوں۔ اس بات سے قطع نظر کہ ہم کس سے کھیل رہے ہیں، ہم صرف کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارے لیے یہ بالآخر ایک ایسا کھیل ہے جس سے ہم محبت کرتے ہیں۔ کسی حریف کیلئے ہماری ترجیحات نہیں ہیں، میں اس بارے میں صرف یہی کہہ سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے، ان سے میچ کے دوران ماحول بہت اچھا ہوتا ہے، بحیثیت کرکٹر ہم اس میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں، میں اس بارے میں بس یہی کہہ سکتا ہوں۔