The Dawn News - Pakistan - Kashmir

حریت رہنماسید گیلانی، میرواعظ نظربند، یاسین ملک گرفتار
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں سید علی شاہ گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق کو نظر بند جبکہ ملک یاسین کو مزاحمتی اجلاس میں شرکت سے روکنے کے لیے گرفتار کرلیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے حیدرپورا میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کے باہر رکاوٹیں کھڑی کرکےلوگوں کو اندر جانے سے روکا جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو گھر کے باہر تعینات کیا گیا۔

حریت رہنماؤں کےدرمیان اجلاس میں انڈین نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے حریت رہنماؤں کے خلاف تفتیش کے حوالے سے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے والےتھے۔

حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ قدم بھارت کی جانب سے آزادی کی تحریک کو دبانے کے عمل کا ایک حصہ ہے۔

میرواعظ عمر فاروق کو بھارتی فورسز نے اتوار کی رات کو ہی نظر بند کردیا تھا۔

ملک یاسین کو سری نگر میں ان کی رہائش گاہ معصومہ سے پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

تینوں رہنما اجلاس کےبعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سےخطاب کرنے والے تھے۔

خیال رہے کہ بھارتی فورسز نے پیر کی صبح کو کشمیر کے علاقے باندی پور میں ایک جعلی مقابلے میں چار کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا تھا۔

بھارتی پولیس کا دعویٰ ہے کہ چاروں کشمیری نوجوانوں کو بھارت کی سینٹرل ریزور پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے ضلع باندی پور کے علاقے سنبل میں ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری ہلاک

اس سےقبل 27مئی 2017 کو کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں حزب المجاہدین کے کمانڈرسبزاراحمد بٹ سمیت 11 نوجوان جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔

بھارتی فوج نے ان نوجوانوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم آزاد ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے سبزار احمد بٹ اور ان کے ساتھیوں کو پہلے گرفتار کیا اور بعدازاں انہیں حراست کے دوران ہی قتل کیا۔