The Dawn News - Pakistan - Islamabad

حکمراں جماعت کو جے آئی ٹی میں فوجی اہلکاروں کی شمولیت پر اعتراض
مزید پڑھیں: ’جے آئی ٹی پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور قبل از وقت‘

یہ بھی پڑھیں: حسن نواز بھی پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

ایک اور خبر پڑھیں: اداریہ: جے آئی ٹی کو متنازع نہ ہونے دیا جائے

یہ بھی پڑھیں: حسن نواز بھی پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے اہلکاروں کی شمولیت کی وضاحت مانگتے ہوئے جے آئی ٹی کی مزید کارروائیوں کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی۔

حکمران جماعت بظاہر سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کی جانے والی جے آئی ٹی کے قیام سے مطمئن تھی تاہم اب وہ مختلف بنیادوں پر اس کی تحلیل چاہتی ہے۔

حکومت پنجاب کے ترجمان ملک احمد خان نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واٹس ایپ کال (سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے)، اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے اہلکاروں کی جے آئی ٹی میں شمولیت، تحقیقات کے دوران حسین نواز کی لیک ہونے والی تصویر جے آئی ٹی کے دباؤ کے ہتھکنڈے اور جے آئی ٹی میں شامل آئی ایس آئی اور ایم آئی کے ممبران کی مہارت پر سوالیہ نشان ایسی وجوہات ہیں جن کی بنا پر مسلم لیگ (ن) جے آئی ٹی کے خلاف احتجاج پر جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ’جے آئی ٹی پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور قبل از وقت‘

ان کا مزید کہنا تھا ’جیسا کہ ہم پہلے ہی اسٹیٹ بینک کے عامر عزیز اور ایس ای سی پی کے بلال رسول کی شمولیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر چکے ہیں اور اب ہم یہ وضاحت چاہ رہے ہیں کہ کن بنیادوں پر آئی ایس آئی اور ایم آئی کے ممبران کو جے آئی ٹی کا حصہ بنایا کیا گیا‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کا قیام 184 مجموعہ ضابطہ دیوانی کے تحت ہوا، لیکن یہ اپنے قانونی مینڈیٹ سے تجاوز کر رہی ہے، اس قانون کے تحت جے آئی ٹی صرف تحقیقات کر سکتی ہے لیکن یہ مجرمانہ تفتیش کر رہی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا شریف خاندان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے جس کے تحت جے آئی ٹی مجرمانہ تحقیقات کر رہی ہے؟

ملک احمد خان نے کہا کہ ’جے آئی ٹی پر ہمارے تحفظات ٹھوس وجوہات پر ہیں اور ہم اس تحقیقاتی ٹیم کے خلاف احتجاج کا آغاز بھی کر سکتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: حسن نواز بھی پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسی دوران وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے بھی ملے جلے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کے پاس جے آئی ٹی کے بائیکاٹ کا آپشن موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے جے آئی ٹی کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ لیا گیا تو کارکنان سڑکوں پر آسکتے ہیں اور میں اس مہم میں سب سے آگے ہوں گا‘۔

جے آئی ٹی کی غیر جانب داری پر سوال اٹھاتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے سوال کیا کہ جے آئی ٹی غیر جانبدارانہ تحقیقات نہیں کر رہی اور گواہان پر شریف خاندان کے خلاف بیان دینے پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

تحقیقات کے دورانیے پر اعتراض کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز سے گھنٹوں تک سوالات کیوں کر رہی ہے؟

ایک اور خبر پڑھیں: اداریہ: جے آئی ٹی کو متنازع نہ ہونے دیا جائے

ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی چند گھنٹوں تک سوالات و جوابات کر سکتی ہے، لیکن 9 سے 13 گھنٹوں تک ایک روزہ دار سے سوالات کرنا نا مناسب ہے۔

انہوں نے باور کرایا کہ جے آئی ٹی کے پاس سپریم کورٹ جیسے اختیارات نہیں ہیں۔

وزیر قانون نے کہا کہ ’ہمیں جے آئی ٹی پر شدید تحفظات ہیں اور سپریم کورٹ کو اس کے طریقہ کار کا نوٹس لینا چاہیے‘۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے اعتراضات کا ہدف خصوصی عدالت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسن نواز بھی پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

وزیراعلیٰ شہباز شریف کے جے آئی ٹی پر عوامی سطح پر اعتراض کرنے کے بعد ’شہباز شریف کیمپ‘ سے تعلق رکھنے والی لیگی قیادت بھی اس مہم میں آواز سے آواز ملا رہی ہے۔

شہباز شریف نے شریف خاندان کے خلاف پاناما پیپرز کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کو ’منتخب احتساب‘ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ عدالت عظمیٰ ’دوسرے لٹیروں‘ کے خلاف کارروائی کرے۔

ایک لیگی رہنما نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شہباز شریف کی مدد کے بعد مسلم لیگ (ن) کی آواز مزید بلند ہو گئی ہے کیونکہ ’نواز شریف کیمپ‘ سے تعلق رکھنے والے رہنما روزانہ کی بنیاد پر جے آئی ٹی کی کارروائیوں پر اعتراضات اٹھا رہے ہیں۔

یہ خبر 8 جون 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی