The Dawn News - Sport - Cricket

پاکستان بھارت فائنل میچ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

اتوار کو اوول میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میچ میں امپائرنگ کی ذمے داریاں جنوبی افریقہ کے میریس ایرسمس اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل برو انجام دیں گے۔

آئی سی سی نے کہا کہ یہ دونوں تحمل مزاج امپائر ہیں اور اتوار کو بڑے تعداد میں شائقین کی اسٹیڈیم میں موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی صلاحیت بہت کارآمد ثابت ہو گی۔

53 سالہ ایرسمس نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ میں بھی امپائرنگ کی ذمے داریاں احسن طریقے سے انجام دی تھیں اور اتوار کو ہونے والا میچ بحیثیت امپائر ان کا 71واں ون ڈے میچ ہو گا۔

44سالہ رچرڈ کیٹل برو کا 72واں ون ڈے میچ ہو گا اور انہوں نے بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھی قیادت کے فرائض انجام دیے تھے۔

میچ کے دوران آسٹریلیا کے روڈ ٹکر ٹی امپائر ہوں گے جبکہ ریزرو امپائر سری لنکا کے کمار دھرماسینا ہوں گے۔ میچ ریفری کے فرائض سابق آسٹریلین کرکٹر ڈیوڈ بون انجام دیں گے۔