The Dawn News - Pakistan

پاک-بھارت میچ سے دنیا کو کیا دلچسپی؟
اگر دنیا کے کھیلوں کا جائزہ لیا جائے تو کرکٹ کا شمار بڑے کھیلوں میں تو نہیں ہوتا، تاہم اگر اسی کھیل کے میدان میں حریف ممالک اتریں تو اس کے آگے فٹ بال کی بھی کوئی اہمیت نہیں رہتی۔

کرکٹ کے کھیل میں اگر ورلڈ کپ کا فائنل بھی ہو، اور دوسری جانب پاکستان اور بھارت کا عام میچ بھی ہو تو یہ میچ فائنل سے زیادہ اہم بن جاتا ہے۔

کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک میں آبادی کے لحاظ سے بھارت اور پاکستان نہ صرف بڑے ممالک میں شمار ہوتے ہیں، بلکہ ان کے درمیان ہونے والی میچ بھی صرف کھیل تک محدود نہیں رہتی۔

جب پاکستان اور بھارت کے 22 کھلاڑی ایک دوسرے کے مد مقابل ہوتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے ڈیڑھ ارب لوگ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

سری نگر کے فوجی کیمپ میں بھارتی اہلکار آئی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

پاک-بھارت میچ نہ صرف جذبوں، احساسوں، امیدوں، امنگوں اور سوچ کے درمیان جنگ ہوتی ہے، بلکہ ان کے میچ سے اس خطے کے قریبا ڈیڑھ ارب لوگوں کی خوشیاں بھی وابستہ ہوتی ہیں۔

جب ان دونوں ممالک کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوتی ہیں، تو دونوں ممالک کے گھروں میں کھانے نہیں بنتے، دفتروں میں ٹھیک سے کام نہیں ہوتا، روڈوں پر رش نہیں ہوتی، بازاروں میں ہر طرف ٹی وی اور اپنے اپنے ملک کی ٹیم کے حق میں نعرے گونجتے ہیں۔

لاہور کے ہوٹل میں پاکستانی شائقین میچ کے دوران خوشی کرتے ہوئے—فوٹو: رائٹرز

لیکن ان دونوں ممالک کے کرکٹ مقابلے میں دنیا کو کیا دلچسپی؟۔

اگر 18 جون کے ٹوئٹر ٹرینڈز کا جائزہ لیا جائے تو عالمی سطح پر 10 بڑے ٹرینڈز میں سے پہلے نمبر پر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں کھیلا جانے والا پاک-بھارت میچ تھا۔

ٹوئٹر پر عالمی سطح پر پاک-بھارت میچ ٹاپ ٹرینڈ رہا—اسکرین شاٹ

عالمی سطح پر ٹوئٹر پر پاک-بھارت میچ پاکستان کے مقامی وقت دن 2 بجے کے بعد سب سے بڑا ٹرینڈ بنا، جو 8 گھنٹے سے بھی زائد وقت تک اپنی جگہ پر قائم رہا۔

ٹرینڈز کا تبدیل ہونا گھنٹوں نہیں بلکہ منٹوں کا کام ہے، لیکن اگر کوئی ٹرینڈ کئی گھنٹے تک اول نمبر پر رہے تو یہ معمولی بات نہیں سمجھی جاتی۔

پاک-بھارت میچ نہ صرف عالمی سطح پر ٹاپ ٹرینڈ رہا، بلکہ برطانیہ میں بھی یہ پہلے نمبر پر رہا، پاکستان اور بھارت کا تو سمجھ میں آتا ہے، لیکن ان دونوں ملکوں کے میچ میں برطانیہ کا کیا کام؟

برطانیہ میں بھی میچ کا ٹرینڈ پہلے نمبر پر رہا—اسکرین شاٹ

برطانیہ میں پاک-بھارت میچ فادرز ڈے سے بھی بازی لے جاتے ہوئے 10 بڑے ٹرینڈز میں سے پہلے نمبر پر رہا۔
بھارت میں ٹوئٹر کے 10 بڑے ٹرینڈز میں سے پاک-بھارت میچ پہلے نمبر پر رہا، جب کہ وہاں کے 4 ٹاپ ٹرینڈز بھی کرکٹ سے متعلق ہی تھے۔

بھارت میں نہ صرف میچ کا ٹرینڈ ٹاپ رہا، بلکہ چار ٹرینڈز کرکٹ پر ہی تھے—اسکرین شاٹ

بھارت میں چوتھا بڑا ٹرینڈ پاک-بھارت ہاکی میچ تھا، جس میں پاکستان کو شکست ہوئی، لیکن دونوں ممالک میں کرکٹ میچ کی وجہ سے ہاکی کا تذکرہ دور دور تک دیکھنے کو نہیں ملا۔

اگر پاکستان کے ٹرینڈز کی بات کی جائے تو تمام کے تمام ٹرینڈز کرکٹ اور میچ سے متعلق ہی تھے۔

پاکستان کے دس بڑے ٹرینڈز کتنی دیر تک کرکٹ پر ہی رہے—اسکرین شاٹ

پاکستان میں ٹاپ 10 ٹرینڈز میں تبدیلیاں ہوتی رہیں، لیکن تمام تبدیلیاں نمبروں کا دھندہ ہی ثابت ہوئیں، کیوں کہ تمام ٹرینڈز کئی گھنٹے تک کرکٹ پر ہی رہے۔

پاکستان میں سب سے بڑے ٹرینڈز میں کبھی پاک-بھارت میچ تو کبھی فخر، کبھی محمد عامر اور کبھی سی ٹی 17 فائنل کے ٹرینڈز سب سے اوپر رہے۔

لیکن پاکستان میں بھی گزرتے وقت کے ساتھ ٹرینڈز میں تبدیلیاں ہوتی رہیں، لیکن کرکٹ کے ٹرینڈز کی تعداد زیادہ ہی رہی۔

پاکستانی ٹرینڈز میں محمد عامر، فخر زمان، عماد وسیم اور حفیظ سمیت ملک کے ٹرینڈز بھی چھائے رہے۔

سری نگر میں بھارتی کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد مداحوں کا جشن—فوٹو: اے پی

اس میچ کو دونوں ملکوں میں تمام شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے دیکھا، جہاں بھارتی فوجی اہلکار اس میچ کو دیکھتے نظر آئے، وہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی اس میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

چوں کہ میچ چھٹی والے دن تھا، اس لیے دونوں ملکوں میں میچ کو براہ راست بڑی اسکرینوں پر دکھانے کے لیے دونوں ملکوں میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

لندن کے اوول کے گراؤنڈ میں جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف نظر آئے، وہیں میچ دیکھنے والے شائقین بھی ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے نظر آئے، اور ایسے واقعات پاکستان اور بھارت کی میچ کے دوران نئے نہیں۔

اوول کے میدان میں پاکستانی اور بھارتی شائقین الجھ پڑے—فوٹو: اے ایف پی