The Dawn News - Pakistan

آرمی چیف کو ترک فوجی اعزاز ’لیجن آف میرٹ‘ سے نواز دیا گیا
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اسلام آباد اور انقرہ کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں پر ترکی کی جانب سے ’لیجن آف میرٹ‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورہ ترکی کے دوران آرمی چیف نے ترکی کی بری فوج کے کمانڈر جنرل صالح ذکی کولاک سے ملاقات کی اور ترک بری فوج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، جہاں ان کے ہم منصب نے ان کا استقبال کیا اور گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کو خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے علاوہ ترک بری افواج کی ٹریننگ، دفاعی پیداوار اور قیام امن کے لیے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے چیف آف ترکش جنرل اسٹاف جنرل ہلوسی آکار سے بھی ملاقات کی جس میں خطے کی سلامتی اور امن و استحکام کے لیے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں پاک ترک فوجی سربراہان نے مختلف شعبوں میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ترک فوجی قیادت نے دہشت گردی، قیام امن کے آپریشنز اور خطے میں استحکام کے لیے پاک آرمی کے کردار کو سراہا۔

پاک ترک دفاعی تعلقات کے فروغ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پروقار تقریب کے دوران ترکی کے فوجی اعزاز ’لیجن آف میرٹ‘ سے بھی نوازا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ترکی پاکستانیوں کے دلوں میں بستا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے خود کو ملنے والے ایوارڈ کو پاکستان اور ترک افواج کے شہدا کے نام کردیا۔

آرمی چیف نے جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔