The Dawn News - Sport - Cricket

افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ ٹیم کا درجہ مل گیا
انٹرنیشنل کرکٹ میں تسلسل سے شاندار کارکردگی دکھانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے افغانستان اور آئرلینڈ کو فل ممبرز تسلیم کرتے ہوئے انہیں ٹیسٹ اسٹیٹس دے دیا ہے۔

جمعرات کو لندن میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ جنرل اجلاس میں آئی سی سی بورڈ نے ٹیسٹ ممبر شپ دینے پر دستخط کیے جس کے ساتھ ہی یہ ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیموں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔

افغانستان اور آئرلینڈ کے بورڈ نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ ان کے اسٹیٹس کو ایسوسی ایٹ سے ترقی دی جائے جس کی جمعرات کو اجلاس میں تمام اراکین نے منظوری دے دی۔

ان دونوں ملکوں کے پاس پہلے سے ہی ٹی20 اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اسٹیٹس موجود تھا۔

یہ 2000 کے بعد پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم کو ٹیسٹ اسٹیٹس دیا گیا ہو اور آخری مرتبہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو ٹیسٹ ٹیم کا درجہ دیا گیا تھا۔

افغانستان میں کرکٹ کی تاریخ بہت پرانی ہے اور فٹبال کے ساتھ ساتھ اس کھیل میں بھی افغان نوجوان انتہائی دلچسپی لیتے ہیں لیکن افغانستان کو اصل کامیابی اس وقت ملی جب 2011 میں انہیں ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کا درجہ ملا۔

جنگ زدہ ملک ہونے کے باوجود افغان ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا جس کے سبب انہیں دو سال بعد ایسوسی ایٹ ملک کا درجہ دے دیا گیا۔
افغانستان نے ورلڈ کپ 2015 اور ورلڈ ٹی20 میں بھی شرکت کی اور اپنے کھیل سے سب سے متاثر کر کے ٹیسٹ کا درجہ حاصل کرنے کیلئے خود کو اہم امیدوار ثابت کردیا۔

2007 ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دے کر دنیا کو حیران کرنے والی آئرلینڈ کی ٹیم نے تسلسل کے ساتھ اچھے کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور انگلینڈ سمیت کئی بڑی ٹیموں ک شکست دی جس کی بدولت وہ بھی ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

یاد رہے کہ کرکٹ میں سب سے پہلے ٹیسٹ اسٹیٹن انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو دیا گیا تھا جنہوں نے 1877 میں میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ پر پہلا میچ کھیلا تھا۔

اس کے بعد 1889 میں جنوبی افریقہ، 1928 میں ویسٹ انڈیز، 1930 میں نیوزی لینڈ، 1932 میں ہندوستان، 1952 میں پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا درجہ دیا گیا۔

اس کے بعد متعدد وجوہات کی بنا پر 30 سال تک کسی بھی ملک کو ٹیسٹ کا درجہ نہیں دیا گیا لیکن پھر 1982 میں سری لنکا کی ٹیم کو یہ مرتبہ دے کر جمود توڑ دیا گیا۔

1983 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر دنیا کو حیران کرنے والی زمبابوے کی ٹیم کو 1992 میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا حق دیا گیا اور پھر آٹھ سال بعد 2000 میں بنگلہ دیشی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی حقدار قرار پائی۔