The Dawn News - World

بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران 2 کشمیری ہلاک
یہ بھی پڑھیں: ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے 6 کشمیری جاں بحق

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 12 سالہ کشمیری کی ہلاکت کے بعد کشیدگی

سری نگر: بھارتی فوج کی جانب سے ایک فوجی افسر کی ہلاکت کے بعد شروع کی گئی آپریشن کے دوران جھڑپوں میں 2 کشمیری نوجوان ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے کہ 24 جون کو سری نگر کے پنتھا چوک پر ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اعلیٰ افسر اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں آپریشن شروع کیا تھا۔

بھارتی فوج کی جانب سے 18 گھنٹے سے بھی زائد وقت تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران جھڑپوں میں 2 کشمیری نوجوان ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے 6 کشمیری جاں بحق

امریکی خبر رساں ادارے’اے پی‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی فوج نے ایک اسکول کا محاصرہ کیا، جہاں کشمیری عسکریت پسند موجود تھے۔

جھڑپوں کے دوران 2 کشمیری ہلاک، جب کہ بھارتی فوج کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

خبر رساں ادارے نے انڈین پیراملٹری فورس کے ترجمان راجیش یادیو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فوج اور کمشیری عسکریت پسندوں کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے حملے کے رد عمل میں شروع کیے گئے آپریشن کے دوران جھڑپیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 12 سالہ کشمیری کی ہلاکت کے بعد کشیدگی

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ برس جولائی سے مسلسل کشیدگی اور جھڑپیں جاری ہیں، جولائی 2016 میں مجاہد کمانڈر برہان الدین وانی کی ہلاکت کے بعد کشمیری نوجوان غصے میں ہیں۔

بھارتی فوج کے مظالم سے اب تک درجنوں کشمیری ہلاک ہوچکے، جب کہ بھارتی فوج نے چند ماہ قبل کشمیریوں پر بیلٹ گنوں کا استعمال کرتے ہوئے 700 کے قریب کشمیریوں کو بینائی سے بھی محروم کردیا تھا۔