The Dawn News - Pakistan - Punjab

مری: مسافر لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں جا گری، 12 افراد ہلاک
مری میں چھرہ پانی کے قریب مسافر لفٹ ٹوٹ کر گرگئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مری واقعے میں زخمی ہونے والوں کو علاج کے لیے پولی کلینک منتقل کردیا گیا۔

چھرہ پانی کے قریب ٹوٹ کر گرنے والی ڈولی لفٹ 400 فٹ گہری کھائی اور نالے کے اوپر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت قائم کی تھی۔

یہ مسافر لفٹ صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں شرآفانی اور بنواری کے درمیان سفر کا واحد راستہ تھا۔

ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو عملے کے مطابق واقعے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاشیں اہل علاقہ نے خود اٹھالی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی جگہ سے صرف 2 شدید زخمی ملے اور 1122 ریسکیو کے عملے نے جائے حادثہ سے کوئی لاش نہیں اٹھائی۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے 2 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ادھر ڈان ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مری عارف اللہ خان نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو عملے نے امدادی کارروائیوں کے دوران لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق جس وقت مسافر لفٹ کو حادثہ پیش آیا اس میں 12 افراد سوار تھے۔