The Dawn News - Pakistan - Punjab

داعش کے خاتمے کیلئے ’آپریشن خیبر فور‘ کا آغاز
'پاناما جے آئی ٹی میں فوجی ارکان نے غیر جانبدار کردار ادا کیا'

کراچی آپریشن

ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی

آرمی چیف کا پیغام

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کے سب سے مشکل علاقے راجگال میں 16 جون کی صبح پاک فوج نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن رد الفساد کے تحت آپریشن خیبر فور کا آغاز کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ایک پریس کانفرنس کے دوران راجگال آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’اس آپریشن کا مقصد سرحد پار داعش کو پاکستان میں کارروائی سے روکنا ہے‘۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج نے فوجی آپریشن  کا آغاز 2009 میں کیا، جس میں پہلے باجوڑ، سوات اور اب مہمند ایجنسی کو کلیئر کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ردالفساد کے تحت 46 بڑے آپریشن کیے گئے ہیں، انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 9 ہزار سے زائد آپریشن کیے گئے جبکہ بلوچستان میں اب تک 13 بڑے آپریشن کیے جاچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2014 میں شروع کیے گئے آپریشن  ضرب عضب کے تحت اب تک سارا علاقہ کلیئر کرالیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن خیبر فور ردالفساد کا حصہ ہے اور اس میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں کوختم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی بھی آکر آپریشن نہیں کرسکتا، تمام آپریشن پاک فوج کی جانب سے کیے جارہے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے، جس کا مقصد بارڈر مینجمنٹ کو بہتر اور محفوظ بنانا ہے۔

'پاناما جے آئی ٹی میں فوجی ارکان نے غیر جانبدار کردار ادا کیا'

میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں  انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کا ایک ایک فرد شامل تھا جنہوں نے ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ساتھ پاک فوج کا براہ راست کوئی تعلق نہیں، جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل دی گئی تھی اور اس میں فوج کے دو ارکان شامل تھے جنہوں نے عدالت کے حکم پر اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے ارکان ایماندار افسران ہیں جبکہ تحقیقاتی رپورٹ پر عدالت نے فیصلہ سنانا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم وہ کام کررہے ہیں جو پاکستان کی سیکیورٹی اور اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔

کراچی آپریشن

آصف غفور نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں 97 فیصد کمی آئی، آنے والے دنوں میں کراچی کے حالات میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف موجود تھے اور کراچی آپریشن پر نظرثانی کی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ رد الفساد کے تحت سندھ میں 522 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے، کئی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے مقدمات چلائے جارہے ہیں۔

ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی

بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے حالیہ واقعات پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ صورتحال کچھ عرصے میں کافی گرم رہی ہے اور پاک فوج ایل او سی پربھارتی فائرنگ کا مؤثرجواب دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ جاسوس کلبھوشن یادیو کی رحم کی اپیل آرمی چیف کے پاس ہے، وہ اسے دیکھ رہے ہیں، اس سے قبل کلبھوشن نے ملٹری ایپلٹ کورٹ میں اپیل کی تھی جو مسترد ہوچکی ہے۔

امریکی سی آئی اے کنٹریکٹر ریمنڈ ڈیوس کی شائع ہونے والی کتاب سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہمیں سب سے پہلے پاکستان کے مفاد کو دیکھنا ہے، جب وہ رہا ہو کر امریکا گئے تھے تو اس وقت کہا جارہا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استشنیٰ حاصل ہے، تاہم ان کی حالیہ باتوں کا وہ خود جواب دے سکتے ہیں۔

پاک فوج پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جہاں تک سوشل میڈیا کا تعلق ہے ہرشخص کو آزادی اظہار کا حق حاصل ہے۔

آرمی چیف کا پیغام

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے ملک میں امن قائم کررہے ہیں اور مستقل استحکام کی جانب جارہے ہیں، اس کے لیے پاک فوج ملک کے تمام اداروں کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرتی رہے گئی‘۔