The Dawn News - Pakistan - Punjab

'دوسرے شریف کو بھیجوگے تو تیسرا شریف لائیں گے'
عمران خان کے موجودہ جسٹس کے حوالے سے بیان کا جواب مانگا جائے

منی لانڈرنگ، کرپشن اور پاناما معاملات کہاں گئے

سابق وفاقی وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر اس ملک میں صادق اور امین کا تماشا لگایا گیا تو بات بہت دور تک جائے گا، ایک شریف گیا تو دوسرا آرہا ہے لیکن اگر دوسرے شریف کو بھیجوگے تو تیسرے شریف کو لائیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے تسلیم کیا کہ پاکستان کے آئین کی شق 62 اور 63 کو آئین سے نہ نکالنا حکمراں جماعت کی نااہلی ہے، معلوم نہیں تھا کہ 62 اور 63 ہمارے لیے 58 ٹو بی بن جائے گا۔

صادق اور امین کی شق پر بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف ایک خاندان کے چالیس سال کا حساب لیا جائے اور باقی کیسے بچیں گے اس لیے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور سابق چیف جسٹس چوہدری افتخار سے بھی پوچھا جائے گا کیسے انھوں نے کیا معاملات کیے اور وہ کتنے صادق اور امین ہیں۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز میں نواز شریف سمیت دنیا کی مختلف شخصیات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ یہ پاناما پیپرز ایسے کاغذات تھے جن کی تصدیق کرنے والا کوئی نہ تھا اور ان پیپرز کا اصل ہدف نواز شریف اور ڈیوڈ کیمرون تھے۔

عمران خان کے موجودہ جسٹس کے حوالے سے بیان کا جواب مانگا جائے

سعد رفیق نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عمران خان نے ایک بڑے ٹی وی چینل میں بیٹھ کر کہا کہ ایک موجودہ جج صاحب نے انھیں کیس عدالت میں لانے کی درخواست کی اور انھوں نے جج صاحب کا نام بھی لیا ہے اس لیے اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں کو بولنے کی آزادی ملی ہوئی ہے لیکن ان سے پوچھا جائے کہ انھوں نے سچ کہا ہے یا جھوٹ، اگر جھوٹ کہا ہے تو پھر وہ صادق اور امین کیسے ہوسکتے ہیں۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان مٹھائیاں نہ کھائیں ایک دن نواز شریف کو ہٹانے کا کریڈٹ ہی ان کے پیچھے بھاگے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان ابھی بھی عقل کر لو آپ نے ہمارے پاس ہی آنا ہے، آپ کو آگے لانے کے لیے کوئی نہیں ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے دھاندلی کا ماتم کیا جو ختم ہونے میں نہیں آرہا تھا لیکن جیسے ہی دھاندلی کا ڈرامہ فلاپ ہوا تو پاناما کا ڈرامہ شروع ہوا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کسی نے ججز کو اربوں روپے کی پیش کش کے الزام پر شیخ رشید سے پوچھا۔

منی لانڈرنگ، کرپشن اور پاناما معاملات کہاں گئے

نواز شریف کی نااہلی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  نواز شریف کی نااہلی منی لانڈرنگ یا اپنے عہدے کے ناجائز استعمال پر نہیں ہوئی بلکہ ایسی تنخواہ پر ہوئی ہے جو بیٹے کی کمپنی سے ملنی تھی اور وہ ملی بھی نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایک شریف چلا گیا اور دوسرا شریف آ رہا ہے اگر اسے بھی ایوان سے باہر بھیجو گے تو تیسرا شریف لائیں گے۔

شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم نامزدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بھائی ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے میرٹ پر آگے آئے ہیں وہ ایک بڑے منتظم ہیں اور ان کی کارکردگی پاکستان میں سب سے بہتر ہے۔

پاناما پیپرز کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ جب جے آئی ٹی بنی تو واٹس ایپ کال کا سوال عدالت میں اٹھایا جس کا تسلی بخش جواب نہیں ملا جبکہ بعد ازاں جے آئی ٹی ممبران کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کی تصویر جے آئی ٹی کے ممبران نے لیک کی لیکن تصویر لیک کرنے والے کا نام نہیں بتایا گیا جس کے بعد چاہتے تو جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کر سکتے تھے لیکن نہیں کیا۔

سابق وزیر نے کہا  کب تک چند پالیسی میکرز کے فیصلے ملک کی تقدیر سے کھیلتے رہیں گے جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کا کوئی ادارہ سازش میں شامل نہیں لیکن انہیں چند افراد سے گلہ ضرور ہے۔

سعد رفیق نے سوال کیا کہ اداروں کی اداروں کے کام میں مداخلت کس طرح روکی جائے اور کیسے آئین پر حرف بہ حرف عمل ہو سکے۔