The Dawn News - Pakistan - Punjab

این اے120ضمنی الیکشن:اہم جماعتوں نےکاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے
لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 (لاہور) کے ضمنی انتخاب کے لیے ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کے اُمیدواروں نے اب تک کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

یہ نشست پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے اور ان کی سبکدوشی کے بعد خالی ہوئی تھی، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے نشست کے خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مذکورہ نشست پر 17 ستمبر کو ضمنی انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی 12 اگست کو منظور کیے جائیں گے تاہم اب تک کسی بھی اُمیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

مزید پڑھیں: این اے 120 میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا

ای سی پی کی پبلک ریلیشن آفیسر ہدا گوہر نے ڈان کو بتایا کہ اب تک کسی بھی اُمیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں جبکہ کاغذات کی حتمی منظوری میں 2 روز باقی ہیں۔

گذشتہ دنوں یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز یا ان کی اہلیہ کلثوم نواز کو این اے 120 پر انتخابات کے لیے نامزد کیے جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے اب تک حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ نواز شریف نے سبکدوشی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ کرتے ہوئے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو مذکورہ نشست کے لیے اُمیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں ان کا نام واپس لے لیا گیا، جیسا کہ پارٹی کے رہنماؤں نے تجویز دی تھی کہ شہباز شریف کا وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر رہنا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشاورتی اجلاس: این اے 120 کے امیدوار کا فیصلہ نہ ہوسکا

واضح رہے کہ مذکورہ نشست پر صرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈاکٹر یاسمین رشید کو نامزد کیا ہے اور ان کی انتخابی مہم بھی جاری ہے، دوسری جانب مسلم لیگ (ق) پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں ان کی بھر پور حمایت کررہی ہے۔

دوسری جانب اُمید کی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی (پی پی پی) جلد اپنے اُمیدوار کو نامزد کردے گی تاہم پارٹی قیادت نے ابھی تک اُمیدوار کے نام کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، جبکہ پارٹی نے حلقے میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ نشست کے لیے بیرسٹر اعتزاز احسن اور پی پی پی لاہور ونگ کے چیف عزیز الرحمٰن چن کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں آج (10 اگست کو) این اے 120 کے لیے 3 آزاد امیدواروں علامہ غلام محمد شبیر، مائیکل حارث اور علی ربانی ایڈووکیٹ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔