The Dawn News - Pakistan

لولی وڈ پوسٹر گرل شبنم 75 برس کی ہوگئیں
1970 کی دہائی میں لولی وڈ کی پوسٹر گرل کہلائی جانے والی اداکارہ شبنم آج اپنی 75ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

شبنم کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری میں ماضی کی کامیاب اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے، وہ 60 سے 80 دہائی کی کئی مقبول فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

90 کی دہائی میں شبنم بنگلہ دیش کی فلم انڈسٹری سے بھی منسلک رہیں۔

3 دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی شبنم نے اپنے دور کے کئی مقبول اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور لولی وڈ چھوڑنا بہت تکلیف دہ تھا، شبنم

پاکستانی اداکارہ ندیم بیگ کے ساتھ کی گئی ’پاکیزہ‘ اور ’دیوانگی‘ جیسی کامیاب فلموں میں ان دونوں اداکاروں کی کیمسٹری کو بھی خوب سراہا گیا۔

شبنم کی مقبول فلموں میں ’آئینہ‘، ’بندش‘، ’کبھی الوداع نہ کہنا‘، ’پاکیزہ‘ اور ’قربانی‘ وغیرہ شامل ہیں جن میں اداکارہ کی شانداراداکاری کو خوب سراہا گیا۔

انہیں متعدد بار نگار ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا، انہوں نے کُل 13 نگار ایوارڈز اپنے نام کیے۔

خیال رہے کہ 2012 میں اداکارہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شبنم پاکستانی فلموں میں دوبارہ واپسی کی خواہشمند

شبنم نے رواں سال کے آغاز میں کراچی میں ہونے والے لٹریچر فیسٹیول میں بھی شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے پاکستانی فلموں میں دوبارہ واپسی کی خواہش کا اظہار کیا۔

1999 میں ریلیز ہونے والی بنگلہ دیشی فلم ’اماں جان‘ ان کی آخری فلم تھی۔

واضح رہے کہ شبنم کی شادی برصغیر کے نامور موسیقار روبن گھوش سے 1964 میں ہوئی تھی، جس کے بعد یہ دونوں 1996 میں بنگلہ دیش منتقل ہو گئے تھے اور تقریباً تیرہ سال بعد 2012 میں پاکستان واپس آئے۔

روبن گھوش گزشتہ سال طویل علالت کے بعد 76 برس کی عمر میں ڈھاکا میں انتقال کرگئے تھے.

امید ہے مداح جلد شبنم کو کسی نئی فلم میں کام کرتے دیکھ سکیں گے۔