The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف احتجاج
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جڑواں شہروں کے ٹیکسی ڈرائیورز نے آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف احتجاج کیا اور اس دوران مشتعل ٹیکسی ڈرائیورز نے متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔

جڑواں شہروں کے ٹیکسی ڈرائیورز نے احتجاج کا آغاز فیض آباد کے مقام سے شروع کیا جہاں سیکڑوں ٹیکسیاں اکٹھی ہوئیں اور بنی گالا کی طرف احتجاج کا آغاز کیا گیا تاہم راستے میں راول ڈیم چوک پر پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو آگے جانے سے روک دیا۔

بعد ازاں ٹیکسی ڈرائیورز نے اپنے مطالبات کے حق میں راول ڈیم چوک پر ہی احتجاج کا آغاز کردیا جسے ٹیکسی ڈرائیور ایسوسی ایشن کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔

مظاہرین حکومت سے مطالبہ کررہے تھے کہ آن لائن ٹیکسی کو کمرشل کیا جائے جبکہ ان کو رجسٹر کرکے ان کی تعداد کو محدود بھی کیا جائے۔

احتجاج کرنے والے ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹیکسی سروس کی وجہ سے ان کی آمد محدود ہوگئی ہے اور انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔

پولیس کے روکے جانے کے بعد سیکڑوں ٹیکسیوں پر مشتمل قافلے نے راول ڈیم چوک کو بلاک کردیا اور مشتعل مظاہرین نے راستے سے گزرنے والی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔

تاہم کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری راول ڈیم چوک پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ ٹیکسی مالکان نے بنی گالاہ تک مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔