The Dawn News - Sport - Cricket

آئی سی سی سیکیورٹی ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی خصوصی سیکیورٹی ٹیم نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

آئی سی سی کی دو رکنی ٹیم تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز لاہور پہنچی تھی جہاں آزادی کپ کے تینوں میچ 12، 13 اور 15 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے فول پروف انتظامات پر سیکیورٹی ٹیم کو بریفنگ دی اور یقین دلایا کہ فاف ڈیو پلیسی کی قیادت میں آنے والی 14 رکنی ٹیم کو صدارت سطح کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ورلڈالیون کے دورے کے حوالے سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کا بھی اہم اجلاس ہوا جس میں انتظامات حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا۔

بارہ ستمبر سے شروع ہونے والے  آزادی کپ کیلئے شائقین کرکٹ کا جوش و خروش ابھی سے عروج پر پہنچ گیا ہے اور ٹکٹوں کے حصول کیلئے ہر کوئی دوسرے پر بازی لینے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور 500 اور آٹھ ہزار مالیت کے جنرل انکلوژر اور وی وی آئی پی ٹکٹ آن لائن فروخت ہو گئے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار، چار ہزار اور چھ ہزار روپے کے مالیت کے ٹکٹ بھی بڑی تعداد میں فروخت ہو چکے ہیں۔

صارفین کی آسانی کیلئے شہر کے پانچ مقامات پر ٹکٹوں کی فروخت کیلئے بوتھ لگائے جائیں گے۔

ورلڈ الیون کی ٹیم فاف ڈیو پلیسی کی قیادت میں 11 ستمبر کو لاہور پہنچے گی اور 12 ستمبر کو پہلے میچ سے سیریز کا آغاز ہو گا۔