The Dawn News - Sport - Cricket

سمیع الحسن ورلڈ الیون کے میڈیا مینجر مقرر
کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سمیع الحسن کو پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم ’ آئی سی سی ورلڈ الیون‘ کا میڈیا منیجر مقرر کردیا۔

سمیع الحسن آئی سی سی کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ’آئی سی سی ورلڈ الیون‘ کے کھلاڑی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں 7 اور 8 ستمبر کو جمع ہوں گے جہاں وہ ایک ٹیم کی شکل میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ الیون سے سیریز، آئی سی سی کا سیکیورٹی وفد لاہور پہنچ گیا

آئی سی سی ورلڈ الیون ٹیم رواں ماہ 11 ستمبر کی صبح لاہور پہنچے گی اور اسی دن کپتان فاف ڈیوپلیسی لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔

مہمان ٹیم لاہور میں 11 ستمبر کو ہی پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

ذرائع نے ڈان نیوز کو یہ بھی بتایا کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن بھی 15 ستمبر کو سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لیے لاہور آئیں گے۔

جائلز کلارک آئی سی سی ورلڈ الیون ٹیم کے ہمراہ ہی لاہور آئیں گے اور وہ اس دورے کے دوران ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ الیون کی آمد سے بین الاقوامی ٹیموں کو اعتماد ملے گا، آرتھر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی میچ دیکھنے
کے لیے اسٹیڈیم آنے کی دعوت دے دی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کے بورڈز کے کچھ سربراہان بھی لاہور آئیں گے جو پاکستان اور آئی سی سی ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والے میچز کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ’آئی سی سی ورلڈ الیون رواں برس پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ بین الاقوامی حیثیت کے حامل 3 ایک روزہ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز ’آزادی کپ‘ میں حصہ لے گی۔

آزادی کپ کے تمام میچز 12، 13 اور 15 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹڈیم میں کھیلے جائیں گے۔