The Dawn News - Sport - Cricket

نووارد شاہین آفریدی کا ڈھاکا ڈائنامائٹس سے معاہدہ
پاکستان کرکٹ ہمیشہ سے ہی بہترین فاست باؤلرز پیدا کرنے کیلئے مشہور رہی ہے اور فضل محمود، سرفراز نواز، عمران خان اور وسیم و وقار کے بعد شعیب اختر نے عمدہ باؤلنگ سے دنیا بھر میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

موجودہ دور میـں محمد عامر، جنید خان اور حسن علی جیسے کھلاڑی بھی ان کی ڈگر پر چلتے ہوئے پاکستان کرکٹ کیلئے کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں اور اب شاہین شاہ کی شکل میں ابھرتا ہوا ایک اور روشن ستارہ پاکستان کرکٹ کا نام روشن کرنے کیلئے تیار ہے۔

فاتا کی خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے باصلاحیت فاسٹ باؤلر شاہین خان آفریدی سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی ٹیم ڈھاکا ڈائنا مائٹس نے دو سال کا معاہدہ کر لیا ہے جہاں وہ کمار سنگاکارا، سنیل نارائن اور شاہد خان آفریدی جیسے اسٹارز کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

17 سالہ فاسٹ باؤلر کو عظیم لیگ اسپنر اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے چند سال قبل پی سی بی کے انڈر16 ٹیلنٹ پروگرام کے دوران انہیں دریافت کیا تھا۔

بائیں ہاتھ کے شاہین شاہ کا ایکشن اسٹار آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک سے کافی ماثلت رکھتا ہے اور وہ قدرتی طور پر دائیں ہاتھ کے بلے بازوں کو ان سوئنگ باؤلنگ کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ گیند کو باہر نکالنے کے فن سے بھی واقف ہیں۔

نووارد فاسٹ باؤلر کی سب سے بڑی خوبی ان کی رفتار ہے اور گزشتہ سال پی سی بی کے انڈر16 کیمپ کے دوران وہ مستقل 135 کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ کبھی کبھار 140 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے گیند کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے اور اب عمر کے ساتھ ساتھ ان کی رفتار میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

شاہین شاہ ’’سایا کارپوریشن‘‘ نامی کمپنی کی نمائندگی کرتے ہیں اور اس کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی کئی ٹیمیں لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے فاسٹ باؤلر کی خدمات سے مستفید ہونے کی خواہشمند ہیں۔