The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پولیس کو عمران خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کے بعد اسلام آباد کے سینئر سپرنٹڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کو مراسلہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری مراسلے میں پولیس حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے 25 ستمبر کو پیش کیا جائے۔

گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 25 ستمبر کو دوبارہ طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں: توہین عدالت کیس: عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے، جنہیں کمیشن نے ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا۔

توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کمیشن کو بتایا تھا کہ عمران خان کی الیکشن کمیشن کے خلاف دائر پٹیش کی سماعت ہائی کورٹ میں ہونی ہے اور ہائی کورٹ کا لارجر بینچ اس کی سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے سابق بانی رکن اکبر ایس بابر نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی پٹیشن دائر کی تھی، انہوں نے نومبر 2014 میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ لینے کے معاملے پر بھی ایک درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس: عمران خان 14 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے توہین عدالت کی سماعت کے اختیار کو چیلنج کیا تھا اور ان کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے کارروائی کے اختیارات پر سوال اٹھائے تھے۔

تاہم الیکشن کمیشن نے 10 اگست کو یہ واضح کیا تھا کہ اسے توہین عدالت کے کیس کی سماعت کرنے کا قانونی اختیار حاصل ہے، کمیشن نے بعد ازاں اس حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین کو پہلا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 23 اگست تک جواب طلب کیا تھا۔