The Dawn News - Sport - Cricket

آزادی کپ کے کامیاب انعقاد پر آئی سی سی کی مبارک باد
کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین کھیلی گئی سیریز آزادی کپ 2017 کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مبارک باد پیش کی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئی سی سی ڈائریکٹر جائلز کلارک اور آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے ایک ویڈیو پیغام میں ورلڈ الیون کی بہترین مہمان نوازی پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں عہدیداروں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ آزادی کپ سیریز کے دوران پاکستانی قوم نے کرکٹ کے لیے اپنے جذبات کا بہترین مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے ایسا ماحول فراہم کیا جس میں وہ اپنے ٹیلنٹ کا بہترین مظاہرہ کر سکیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست، آزادی کپ پاکستان کے نام

جائلز کلارک اور ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، ملک میں کرکٹ کی بحالی کے لیے ایک چھوٹا قدم ہے، تاہم اس دورے سے ظاہر ہے کہ اب آئی سی سی کی فل ممبر ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

آزادی کپ کے ابتدائی دو میچز دیکھنے والے آئی سی سی ڈائریکٹر جائلز کلارک کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون ٹیم کا استقبال پاکستان میں غیر معمولی تھا، جبکہ آئی سی سی نے شائقین کے ساتھ تعامل بنانے کی بھرپور کوشش کی۔

انہوں نے کہا کپ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین جیسا ردِ عمل انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔

ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور آزادی کپ کی تیاریوں میں شامل تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم، انتظامیہ اور عوام نے بتا دیا کہ بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں اور یہاں میچز بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرکٹ کی بحالی، کھلاڑیوں کا خراجِ تحسین

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ آزادی کپ کا لاہور میں کامیابی سے انعقاد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے اعتماد بحال کرنے میں پہلا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلے منعقد کرانا اور پاکستان کا دورہ کرنے میں خطرات ہو سکتے ہیں لیکن پاکستان کے سیکیورٹی ادارے خطرے سے نمٹنے کے اہل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا مقصد آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سمیت دنیائے کرکٹ کے دیگر ممالک کے کھلاڑیوں میں پاکستان میں بہتر سیکیورٹی کے حوالے سے اعتماد بحال کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا آفریدی اور مصباح کو زبردست خراج تحسین

انہوں نے کہا کہ ’ہمیشہ ایک ہی سوال ابھرتا ہے کہ کاغذ پر تیار کردہ سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کرنا ممکن ہو سکتا ہے؟ تو اس کا جواب ہے ہاں! ایسا ہو سکتا ہے۔‘

ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی راتوں رات نہیں ہو سکتی، یہ آہستہ آہستہ ہی ممکن ہو سکتا ہے جس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل پہلا قدم جبکہ ورلڈ الیون کی سیریز دوسرا قدم ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں جائلز کلارک اور ڈیوڈ رچرڈسن نے سیریز کے کامیاب انعقاد پر حکومت پنجاب اور صوبے کی تمام سیکیورٹی اداروں کی بھی تعریف کی۔