The Dawn News - Pakistan - Islamabad

امریکی سفارتخانہ سرکاری عمارتوں کی نگرانی کرسکتا ہے، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف
آڈیٹر جنرل پاکستان (اے جی پی) نے اسلام آباد میں ڈپلومیٹک اینکلیو میں واقع امریکی سفارتخانے کی عمارت کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کردیا۔

آڈیٹر جنرل پاکستان نے امریکی سفارت خانے کی آٹھ منزلہ عمارت کی تعمیر کے حوالے سے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس عمارت کی چھت علاقے میں حکومتی دفاتر پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: کولیشن سپورٹ فنڈ:امریکا کا پاکستان کو30 کروڑڈالر دینےسےانکار

ڈپلومیٹک اینکلیو میں عمارتوں کی تعمیرات کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اس علاقے میں صرف 5 منزلہ عمارت کی تعمیر کی منظور دے سکتا ہے تاہم آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی عمارت کا کیس 8 منزلہ ہونے کی وجہ سے عجیب ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی ڈی اے بورڈ نے امریکی سفارتخانے کو این او سی جاری کرنے کے فیصلے کو وزیر اعظم کے حتمی فیصلے سے مشروط کیا ہوا تھا، لیکن وزیر اعظم کے پاس زیر التوا منظوری کے باوجود عمارت میں تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے 2012 میں چیئر مین سی ڈی اے کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے امریکی سفارت خانے کی عمارت کی وسیع تعمیرات پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس عمارت کی پہنچ شاہراہِ دستور سے متصل بیشتر وزارتوں اور دیگر سرکاری عمارتوں تک ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلیک لسٹ امریکی شہری اسلام آباد سے گرفتار

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ممکنہ طور پر عمارت کی چھت پر حکومتی دفاتر کی نگرانی کے لیے جاسوسی کے آلات نصب کیے جائیں گے۔

آڈیٹر جنرل پاکستان نے کہا کہ آٹھ منزلہ عمارت کی تعمیر کے لیے وزیر اعظم نے منظوری نہیں دی تھی لہٰذا اس عمارت کے منصوبے اور اس کی ساخت میں بے ضابطگیوں کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کی جانی چاہیے۔