The Dawn News - Sport

نشانِ حیدر ہاکی ٹورنامنٹ: بین الاقوامی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد
پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے فوری بعد ہاکی کے بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے تیار ہوگئے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اور پاکستان آرمی کی جانب سے گیارہ مقامی ٹیموں پر مشتمل ’نشانِ حیدر ہاکی ٹورنامنٹ‘ منعقد کیا جا رہا ہے جس کا آغاز آئندہ ماہ 4 اکتوبر سے ہوگا جو عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پی ایچ ایف کے اس ٹورنامنٹ کا نام پاکستان کے اعلیٰ فوجی اعزاز ’نشانِ حیدر‘ پر رکھا گیا ہے جبکہ اس ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے نام نشانِ حیدر پانے والے شہداء کے نام پر رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہاکی میں بڑی تبدیلیاں، نئی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان

ٹورنا منٹ میں شرکت کے لیے بین الاقوامی کھلاڑی آئندہ ماہ کراچی آئیں گے جن میں آسٹریلیا کے میکس ویل جیمز ہیوز، جوشوا بلیز میک کیلر، جوسلنگ سائمن کینتھ، ڈیوڈ آرتھر، زیکرے ایڈورڈ، بروٹن برکیلے فلیمنگ میتھیو اور ہولمن نکولس جیمز جبکہ ارجنٹینا کے کھلاڑیوں میں مارکس گونزالو مارٹن، ماریرو ویریا جواکن، جون اگنیشیو اور بسو ایمیلیانو شامل ہیں۔

کراچی میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے سندھ رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ رینجرز نے بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پی ایچ ایف بھی ہاکی کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے میں کامیاب ہوگئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان میں کرکٹ ورلڈ الیون کے اعلان کے بعد ہاکی ورلڈ الیون نے بین الاقوامی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا اور یہ ٹیم رواں برس نومبر میں پاکستان آئے گی۔