The Dawn News - World - America Europe

امریکا: چرچ میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک
امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشویل میں چرچ کے باہر ایک نقاب پوش مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چرچ کے ایک منتظم نے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی، جس نے اس دوران مبینہ طور پر اپنے آپ کو گولی مارلی۔

امریکی تحقیقی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا کہنا ہے کہ شہری حقوق کے تحت اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم اس حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے۔

مزید پڑھیں: امریکی عدالت کے باہر جج کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک

نیشویل پولیس کے ترجمان ڈون ارون کا کہنا ہے کہ چرچ اراکین نے محققین کو بتایا کہ یہ مشتبہ شخص چند سال چرچ میں کام کر چکا ہے۔

نیشویل پولیس نے اس حملہ آور کی جانب سے واقعے سے قبل اس کے فیس بک اکاؤنٹ پر کی جانے والی عجیب و غریب پوسٹس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور نے چرچ کی پارکنگ میں ایک خاتون کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا، بعد ازاں وہ چرچ کے پچھلے دروازے سے داخل ہوا اور لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے اور پھر اپنے آپ کو گولی مار کر زخمی کرلیا، تاہم اب تک یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ اس نے اپنے آپ کو گولی کیوں ماری۔

یہ بھی پڑھیں: فلوریڈا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ہسپتال پہنچایا جسے چند گھنٹوں بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا جبکہ پولیس نے حملہ آور کی گاڑی سے ایک مزید پستول اور رائفل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کا نام ایمانول کڈیگا سامسن ہے جو 1996 میں سوڈان سے امریکا منتقل ہوا اور امریکا کا قانونی شہری بھی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 14 ستمبر کو امریکا کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے، اس کے علاوہ 11 ستمبر کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شمالی علاقے پلانوں میں قائم ایک مکان میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔