The Dawn News - Pakistan

رینٹل پاور ثالثی: پاکستان سب کچھ نہیں ہارا
حکومت پاکستان، ترک کمپنی ’کارکے کارادینز‘ کو بین الاقوامی ثالثی قوانین کے تحت معاوضے کے تسلسل کو ختم کرنے کے لیے قانونی سمجھوتے کے آپشن پر غور کر رہی ہے۔

سیکریٹری توانائی زرغام اسحٰق خان کا کہنا ہے کہ دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدے کے تحت کوئی بھی ملک مختلف بنیادوں پر عالمی بینک سے منسلک انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمینٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ (آئی سی ایس آئی ڈی) کی جانب سے جاری کرہ معاوضے سے منسوخی حاصل کر سکتا ہے۔

انٹرنیشنل ڈسپیٹ یونٹ (آئی ڈی یو) کے عہدیدار احمد عرفان اسلم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت، پاکستان اور ترک کمپنی کے درمیان معاہدے کی منسوخی پر آئی سی ایس آئی ڈی ٹریبیونل کی جانب سے ترک کمپنی کے حق میں دیے جانے والے فیصلے کے بعد نقصان کا ازالہ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: غیرقانونی بھرتیاں:سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر فردِ جرم عائد

تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کو اس معاہدے میں ہونے والا نقصان 80 کروڑ ڈالر تک ہے۔

ایک سوال کے جواب میں آئی ڈی یو حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی سی ایس آئی ڈی میں اس کیس کا حتمی فیصلے آنے سے قبل رواں برس 20 دسمبر تک نظر ثانی کیس دائر کرے گا۔

ترک کمپنی ’کارکے کارادینز‘ نے پاکستان کے خلاف 2013 میں دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے کی خلاف ورزی اور غیر قانون طور پر اثاثوں کو نقصان پہنچانے پر آئی سی ایس آئی ڈی میں کیس دائر کیا تھا۔

اس کیس کا فیصلہ گذشتہ ماہ اگست میں آیا جسے دونوں فریقین کی جانب سے منظر عام پر نہیں لایا گیا تاہم اس پیش رفت سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس کے فیصلے کو منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ حکومت پاکستان کا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اس وقت ترک کمپنی کے ساتھ اس مسئلے کو باہمی طور پر حل کرنے کے لیے رابطے میں ہے تاہم اس حوالے سے کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کیونکہ اس ملاقات کے لیے ابھی تک وقت اور جگہ کا تعین نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: راجہ پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے آئی سی ایس آئی ڈی میں سپریم کورٹ پاکستان کے فیصلے کو اس کیس میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی جس میں عدالت عظمیٰ نے اس معاہدے کو غلط قرار دیا تھا تاہم بین الاقوامی ٹریبیونل نے پاکستان کی اس درخواست پر بھی توجہ نہیں دی۔

پاکستان کی درخواست کے جواب میں بین الاقوامی ٹریبیونل نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ریاست کا حصہ ہے لہٰذا اس فیصلے کو ریاستی طرزِ عمل کے طور پر لیا جائے گا۔

بین الاقوامی ٹریبیونل کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی عدالتیں رینٹل پاور پلانٹ (آر پی پی) کے کیسز کا فیصلہ کرنے کے لیے ضروری شواہد کے معیار کو قبول کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

تاہم حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے پاس آئی سی ایس آئی ڈی کے فیصلے کو روکنے کے علاوہ دوسرا کوئی چارہ موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ’کرپشن ثابت ہوجائے تو قوم کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا‘

حکام نے بتایا کہ اس کیس کی سماعت کے دوران اس وقت کے سیکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیع اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے سینئر تفتیش کار کو گواہی دینے کی اجازت نہیں دی گئی جو پاکستان کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے۔

خیال رہے کہ کارکے کارادینز کی جانب سے تیار کردہ 232 میگا واٹ کے حامل پاور پلانٹ  کو حاصل کرنے کا یہ معاہدہ آصف علی زرداری کی حکومت نے کیا جس کے تحت پاکستان میں بجلی کے شدید بحران پر قابو پانا تھا اور رینٹل پاور پلانٹ لگا کر 1 ہزار 206 میگا واٹ بجلی حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا۔

تاہم 30 مارچ 2012 کو سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے پیپلز پارٹی کی توانائی پالیسی کے تحت رینٹل پاور پروجیکٹ کو غیر شفاف قرار دے کر نیب حکام کو ذمہ داران کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

یہ خبر 30 ستمبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی